ادی چکرکوٹ میں دو معصوم بچیوں کو ذبح کرنے کی کوشش ناکام

ادی چکرکوٹ میں دو معصوم بچیوں کو ذبح کرنے کی کوشش ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوھاٹ( بیورورپورٹ) بہزادی چکرکوٹ میں دو معصوم بچیوں کو ذبح کرنے کی کوشش ناکام‘ واقع سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق یونین کونسل اربنI کے علاقہ بہزادی چکرکوٹ میں نامعلوم مزمان نے چار سالہ طوبہ دختر عبدالحلیم اور پانچ سالہ ہما دختر جاوید کے گلے پر تیز دھار آلہ پھیر دیا جس سے بچیاں شدید زخمی ہو گئیں بچیوں کو زحمی حالت میں وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال لایا گیا جہاں پر زخمی بچیوں کا علاج شروع کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق بچیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے واقع کے خبر پھیلنے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے واضح رہے چند ہفتے قبل بھی اسی علاقہ میں جاوید نامی شخص نے چھ سالہ بچے کے گلے پر تیز دھار آلہ پھیر کر مارنے کی کوشش کی تھی پولیس تھانہ کینٹ نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔