تورڈھیرکے مختلف بازاروں میں تحصیلدارکاپولیس کے ہمراہ آپریشن

تورڈھیرکے مختلف بازاروں میں تحصیلدارکاپولیس کے ہمراہ آپریشن

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) تورڈھیرکے مختلف بازاروں میں تحصیلدارکاپولیس کے ہمراہ آپریشن، کئی دکانداروں کو صفائی کاخیال نہ رکھنے پر جبکہ سرکاری حدودمیں دکانیں سجانے پربھی کئی دکانداروں کو موقع پرجرمانہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تورڈھیرشہرکے مختلف بازاروں میں تجاوزات کی بھرماراورصفائی ستھرائی کاخیال نہ رکھتے ہوئے گوشت اوردیگر اشیائے خوردنوش بیچنے کی تصاویرسوشل میڈیاکے سرکاری پیج پرشہریوں کی جانب سے شیئرہونے پرایکشن لیتے ہوئے تحصیلدار نواب خان نے پیرکے روزپولیس تھانہ تورڈھیرکے ہمراہ بھرپورآپریشن کیا اس دوران ایک قصائی کو کھلے تخت پر گوشت بیچنے کی پاداش میں تین ہزار روپے موقع پرنقدجرمانہ کیا گیا جبکہ تحصیلدار کے چھاپے کی اطلاع ملتے ہی باقی متعددقصائی دکانیں بندکرکے رفوچکر ہوگئے اس موقع پر کئی ریڑھی بانوں اوردکانوں سے باہر سامان سجانے والوں کو بھی 500 تا2000 روپے فی دکاندار جرمانہ کیا گیا جبکہ سرکاری حدود میں جن دکانداروں نے کنکریٹ کی چھوٹی موٹی انکروچمنٹ کرکے قبضے جمارکھے تھے انہی دکانداروں نے تحصیلدارکے حکم پر آن دی سپاٹ اکھاڑکرختم کرالئے آپریشن کے دوران تحصیلدارنواب خان نے میڈیاسے گفتگومیں بتایا کہ بے جا کسی دکاندار کو تنگ یاجرمانا کرنا ہرگزمقصد نہیں مگرشہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے خوردونوش نہ ملنے پر ضرورایکشن لیاجاتارہیگا جس پر چشم پوشی کی گنجائش نہیں ہوتی اوراس ضمن میں کسی سے کوئی رعایت نہیں کی جائیگی تاہم ظلم وزیادتی کسی سے نہیں ہوگی تحصیلدارنواب خان نے میڈیاکے ذریعے اشیائے خوردونوش اوربیچنے والوں اورخصوصاً قصائیوں کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ گوشت بیچتے ہوئے اسے گردوغبار سے بچانے اورتختوں کو میٹل سٹیل جال کیذریعے محفوظ کرنے کاانتظام کیا جائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...