وزیر اعلیٰ کا خواب دیکھنے والے پہلے اپنے حلقہ کے پولنگ سٹیشن میں جیت کر دکھائیں:شکیل ایڈووکیٹ

وزیر اعلیٰ کا خواب دیکھنے والے پہلے اپنے حلقہ کے پولنگ سٹیشن میں جیت کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ صوبے کے ائندہ وزیراعلیٰ کے خواب دیکھنے والے پہلے اپنے گھرکے ذاتی پولنگ سٹیشن جیت کرپھرصوبے میں حکومت بنانے کے دعوے کریں کیونکہ اب لوٹ مارکادورگزرچکاہے اورعوام بیدارہوچکے ہیں مالاکنڈکے عوام نے ایڈوانس میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کے حق مین اپنافیصلہ سنادیاہے صرف اورصرف الیکشن کافرضی عمل باقی ہے ان خیالات کااظہارشکیل خان ا یڈوکیٹ نے مختلف مقامات پربڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ گزشتہ دورحکومت میں وئی بھی کام پیسوں کے بغیرنہیں ہواتھااورلوگوں نے ملازمت کیلئے بھینس اورگائے فروخت کئے تھے پی ٹی آئی کے حکومت نے صوبے میں میرٹ بحال کرکے حقداروں کواپناحق دیاگیاجس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے مقبولیت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہاہے اورمخالفین کے اوسان خطاب ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ مخالفین کوخبردارکرتے ہیں کہ وہ خیبرپختونخواکے وزارت اعلیٰ کاخواب دیکھناچھوڑدیں اوراپنے لئے دوسرے روزگارکابندوبست کریں کیونکہ لوٹ ماراورکرپشن کادورگزرچکاہے اورعوام ائندہ کیلئے کسی کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ الکشن ہم نے صوبائی اسمبلی چودہ ہزارلیڈاورقومی اسمبلی کے سیٹ 31ہزارلیڈ سے جیت گیاتھااگرائندہ الیکشن میں صوبائی اسمبلی بیس ہزاراورقومی اسمبلی کے سیٹ چالیس ہزارسے کم لیڈپرجیت گیاتووہ پی ٹی آئی کے ناکامی اورمخالفین کے کامیابی ہوگی ۔