مظفرآباد،عیدمیلادالنبیؐ،شہرومضافات میں چراغاں کا سلسلہ جاری

مظفرآباد،عیدمیلادالنبیؐ،شہرومضافات میں چراغاں کا سلسلہ جاری

مظفرآباد(بیورورپورٹ)جشن میلادالنبی ﷺ ، شہرومضافات میں چراغاں و سجاوٹ کا سلسلہ جاری، المصطفیٰ چوک علامہ اقبال برج نیلم روڈ،مدینہ مارکیٹ، ولی پلازہ، نیامحلہ،ایئرپورٹ، طارق آباد،امبورمیں سجاوٹ و چراغاں کا کام جاری، چہلہ بانڈی، علامہ اقبال برج المصطفیٰ چوک کو سجا دیا گیا، نیامحلہ،مدینہ مارکیت میں سجاوٹ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ مرکزی سیرت کمیٹی کے ترجمان محمدسفیر رضاکے مطابق مختلف دینی تنظیمات اور میلادکمیٹیوں کی جانب سے جشن میلادالنبیﷺ منانے کے حوالہ سے عاشقان رسول کاجذبہ قابل قدر اور دیدنی ہے۔ شہرومضافات میں ہر طرف سے درودسلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں اور شہر ودیہات میں گلی محلوں، بازاروں، مساجد و مدارس اورخانقاہوں پر چراغاں و سجاوٹ کے ساتھ ساتھاجتماعی و انفرادی سطح پر درودوسلام کے حلقے قائم کئے جارہے ہیں۔ گھروں اور مساجد میں درودوسلام کیلئے وقت مختص کرکے درودسلام کا ہدیہ پیش کیاجارہاہے۔ان کاکہنا تھا کہ درودسلام کے لئے گھروں اور محلوں کی سطح پر مساجد و مدارس میں حلقے قائم کرنا باعث برکت اور دنیا و آخرت میں نجات کا ضامن ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیا کے مسلمان اللہ تعالیٰ کی حضور عظیم المرتبت رسول ﷺکی امت میں شامل کرنے پر اظہارتشکر کیلئے اپنی بساط کے مطابق جشن میلادالنبیﷺ منائیں، چراغاں و سجاوٹ کریں اور لبوں پر درودوسلام کا ورد رکھتے ہوئے عبادت و ریاضت میں مشغول رہیں تاکہ دنیا وآخرت میں اللہ تعالیٰ کی رحمت کے مستحق ہوں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات ستودہ صفات کی رضا و خوشنودی بھی حاصل ہو اور یوم آخر آپ ﷺ کی شفاعت سے فیضیاب ہو سکیں۔انہوں نے کہاکہ اللہ کریم نے اپنے محبوب نبیﷺ کو وہ اعلیٰ و ارفع مقام دیا ہے کہ اس کی نظیر پیش نہیں کی جاسکتی، تعلیمات نبوی ﷺکو عام کرنے اور تحفظ ختم نبوتﷺ کا چراغ روشن رکھنے کے لئے عوام و خاص محافل میلادالنبیﷺ میں بھی بھرپور شرکت کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر