مذاکرات کے ذریعے کشمیر ملنا انتہائی مشکل ہے،گلشن منہاس

مذاکرات کے ذریعے کشمیر ملنا انتہائی مشکل ہے،گلشن منہاس

مظفرآباد(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر سوشل ونگ کی مرکزی صدر گلشن منہاس نے کہا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے کشمیر ملنا انتہائی مشکل ہے ۔آر پار کی کشمیری قیادت مل کر متفقہ لائحہ عمل طے کرتے ہوئے کنٹرول لائن توڑنے کا اعلان کرے ۔دیوار برلن ٹوٹ سکتی ہے تو کنٹرول لائن توڑنا کوئی مشکل کام نہیں ۔جب تک کشمیری لیڈر شپ اکٹھی نہیں ہوتی تب تک مسئلہ کشمیر کا کوئی دیرپا حل نکلنا مشکل ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنان کی خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔محترمہ گلشن منہاس کا مزید کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان محمود کا کنٹرول لائن کو دیوار برلن کی طرح توڑنے کا اعلان خوش آئند ہے کوئی ہمیں کشمیر تھالی میں رکھ کر نہیں دے گا۔جہاں ایک لاکھ سے زائد کشمیری مرد و خواتین اور بچے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں ۔وہاں مزید قربانی دینے سے کوئی کشمیری گھبرانے والا نہیں ۔کشمیر چھین کا لینے کے سوا ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...