مسلم کانفرنس تحریک آزادی میں ہراول دستے کاکرداراداکررہی ہے،مختارعباسی

مسلم کانفرنس تحریک آزادی میں ہراول دستے کاکرداراداکررہی ہے،مختارعباسی

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے رہنماء ممبر کشیر کونسل سردار مختار احمد عباسی نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس اقتدار میں ہو یا قتدار سے باہر آزاد خطے کی تعمیروترقی،ریاست کے تشخص،ریاستی اداروں کا احترام وار تحریک آزادی کشمیر میں اپنے ہراولدستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان نے ساری زندگی لوگوں کے حقوق ان کے مسائل کے حل،اداروں کی مضبوطی اور تحریک آزاد کشمیر کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے۔صدر جماعت سردار عتیق احمد خان مجاہد اول کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جماعت کی مضبوطی،عوام کے حقوق اور تحریک آزادی کے حوالے سے اپنا کردار جاری رکھے ہوئے ہیں،جو لوگ اپنے محسنوں کو یاد رکھتے ہیں وہ ہمیشہ منزل پاتے ہیں،ساہلیاں کے عوام نے ہمیشہ جرأت مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلم کانفرنس کا بھر پور ساتھ دیا نوجوانوں کو صحت مند معاشرے کیلئے کھیل کود کے ساتھ ساتھ بزرگوں کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے اپنی وفاداریاں جماعت کے ساتھ نبھانے چاہئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساہلیاں کے مقام پر منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ عبدالخالق مرحوم میموریل ٹورنامنٹ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی اور مسلم کانفرنس ساہلیاں کے صدر ظریف عباسی کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کے موقع پر معززین علاقہ اور چورا چلیاری کے مقام پر معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سردار مختار عباسی کو کوہالہ سے ساہلیاں تک جلوس کی شکل میں لایا گیا وہاں پہنچنے پر ظریف عباسی،سردار تجمل خان،ظرین عباسی کی قیادت میں لوگوں نے ان کا ولہانہ استقبال کیا۔سردار مختار عباسی کے ہمراہ مسلم کانفرنس پبلسٹی کے چیئرمین سردار ادریس عباسی،سابق چیئرمین ہل سرنگ ملک امان،پروگریسیو ٹیکنیکل ایسوسی ایٹ کے ایم ڈی اختیار عباسی،نوجوان ٹرانسپورٹر ٹھیکیدار محمد اصغر عباسی،دان گلی کے مسلم کانفرنسی کارکنان انصر عباسی،صداقت عباسی اور مسلم کانفرنس مجلس عاملہ کے رکن عبدالجبار عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔تقریب کی صدارت ظریف عباسی نے کی جبکہ تقریب سے سردار تجمل خان،ظرین عباسی،ظریف عباسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر سردار مختار عباسی نے ساہلیاں کی کرکٹ ٹیم کو ٹورنامنٹ جیتنے اور چمیاٹی کی کرکٹ ٹیم کو دوسرے نمبر پر آنے پر مبارکباد دی۔انہوں نے اپنی جانب سے دونوں ٹیموں کو 30ہزار روپے اور ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے 20ہزار روپے نقد دیئے جبکہ عوامی مطالبہ پر کشمیر کونسل کے فنڈ سے ساہلیاں گراؤنڈ کی تعمیر اور نمدہ ساہلیاں کلیاری لنک روڈ کی نکاسی کیلئے بھی فنڈز دینے کا اعلان کیا جبکہ مہندری کے مقام پر تعمیر ہونے والے مدرسہ کیلئے اپنی جیب سے عطیہ بھی دیا۔اس موقع پر مختار عباسی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کرکٹ کے میدانوں کو آباد رکھیں جہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں وہاں کرکٹ میدان آباد ہو تے ہیں۔جہاں ہسپتال مریضوں سے بھرے ہوتے ہیں وہاں میدان ویران ہوتے ہیں۔انہوں نے ساہلیاں کے عوام کا والہانہ استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر انہوں نے جیتنے والی ٹیم کو کمیٹی کی جانب سے موٹر سائیکل کا انعام اور دونوں ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں،انہوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والوں میں بھی انعامات تقسیم کیے۔جبکہ کمیٹی کے چیف آرگنائزر منصور ظریف نے سردار مختار عباسی کو شیلڈ پیش کی۔بعدازاں سردار مختار عباسی کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا گیا جس میں سنٹرل پریس کلب کی مجلس عاملہ کے چیئرمین سردار دلپذیر عباسی سمیت تقریب میں شریک،مہمان خصوصی کے ساتھ گئے ہوئے مہمانوں اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر سردار مختار عباسی نے کہا کہ مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان نے کشمیر بنے گا پاکستان کا جو نعرہ دیا کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے الحاق تک کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ہی ریاستی عوام اس کو اپنا نصب ولین سمجھتے ہیں۔مسلم کانفرنس تکمیل پاکستان اور منزل کے اصول تک اپنی جدوجہد جاری وساری رکھے گی۔دریں اثناء ممبر کشمیر کونسل نے چورا چلیاری کے مقام پر معززین علاقہ کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور عوامی مطالبے پر چورا کے مقام پر کشمیر کونسل سے واٹر سپلائی سکیم اور قبرستان کیلئے مختص جگہ کو ہموار کر کے دیواری بندی کا بھی اعلان کیا اور عوام سے کہا کہ وہ کمیٹیاں بنا کر حوالے کریں،کشمیر کونسل کے فنڈز زمین پر نظر آئیں گے اور مجھے ملنے والے فنڈز سے ایک پائے کی مجھ پر حرام ہے،علاقوں کی ترقی،خوشحالی کیلئے اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے اپنا بھر پور کردار ادا کروں گا۔اس موقع پر معززین علاقہ میر افسر خان،محمد حنیف عباسی،محمد انور عباسی،نذاکت افتخار عباسی،نعیم عباسی،محمد رشید عباسی سمیت تمام لوگوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...