5دسمبر کا جلسہ پاکستانی سیاست کا رخ تبدیل کردیگا،بازل نقوی

5دسمبر کا جلسہ پاکستانی سیاست کا رخ تبدیل کردیگا،بازل نقوی

مظفرآباد(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مظفرآباد کے صدرسید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہ پانچ دسمبر کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں منعقد ہونے والا جلسہ پاکستان کی سیاست کا رخ متعین کردے گا۔ عوام ناکام لیگ اور نااہل حکومت کے خا تمے کیلئے دعا ئیں کررہے ہیں کیونکہ ن لیگ اپنے دور حکومت میں عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا نہیں کر سکی ہے،6 ماہ میں لو ڈ شیڈنگ کے خا تمے کا دعویٰ کر نے والو ں نے ساڑھے چار سا ل عوام کو لو ڈ شیڈنگ کے شدید جھٹکے لگائے ہیں، اسی طرح عوام بھی انہیں 2018کے انتخا با ت میں جھٹکے لگا کر ان کی سیا ست کا سور ج ہمیشہ کیلئے غروب کر دینگے۔پاکستان پیپلز پارٹی کا 50واں یوم تاسیس ملک بھر کی طرح آزادکشمیر میں بھی انتہائی عقیدت و احترام،نظریاتی جوش و خروش اور اس تجدید عہد کے ساتھ منایا جائے گا کہ جب تک شہید بھٹو ازم شہیدبے نظیر مشن کے مطابق ملک میں جمہوریت،آئین کی بالادستی،دہشتگردی،انتہا پسندی کا خاتمہ،بھارت کے جابرانہ تسلط سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا حصول ممکن نہیں ہوتا ہماری جہد مسلسل جاری رہے گی۔آزاد کشمیر سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان مرکزی قیادت کے حکم پر لببیک کہتے ہوئے جلسے میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر لگائے جانے والے کشمیری اسٹالز کا دورہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کرینگے اور وہ کشمیر بھر سے آنے والے پارٹی اور اس کی ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں،کارکنوں سے الگ الگ ملاقاتیں کرینگے۔اور کشمیر کی تشویشناک،خطرناک صورتحال،آزادکشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال اور قومی اداروں سے متعلق سفارشات کو حتمی شکل دی جائیگی۔ بازل نقوی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شہید بھٹو ازم،شہید بے نظیر مشن کے مطابق ایک بار پھر پارٹی کو اپنے ابتدائی منشور کی طرف واپس لانے کیلئے انقلابی اصلاحات کرنے جا رہی ہیں۔جس کا مقصد پاکستان کے عوام کے بنیادی حقوق کی بازیابی،صوبائی تعصب کا خاتمہ،لسانی،مذہبی فسادات کیلئے موثر حکمت عملی طے کر کے سب سے بڑے عالمگیرمعاشرتی ناسور دہشتگردی،انتہا پسندی کو جڑ سے اکھیڑنے کیلئے قوم کو سبز ہلالی پرچم کو تلے مجتمع کر کے پارٹی اپناسیاسی فریضہ ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد نظریاتی،جمہوری تحریک ہے جس نے ناقابل تسخیر دفاع،ڈیڑھ کروڑ عوام کے حق خود ارادیت کے حصول،ایٹمی اثاثوں کے تحفظ،مضبوط وفاق،قومی تشخص اور وقار کیلئے اپنی چار نسلوں کو پاکستان پر قربان کیا اب ہم عوام پر فرض ہے کہ پیپلز پارٹی کی صورت میں حقیقی قیادت کا انتخاب کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...