ڈسٹرکٹ بار راولپنڈیکیجنرل باڈی کا ہنگامی اجلاس ہوگا

ڈسٹرکٹ بار راولپنڈیکیجنرل باڈی کا ہنگامی اجلاس ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) امریکی حکومت کی جانب سے توہین رسالت قوانین کو منسوخ کرنے کے مطالبہ کے خلاف آج ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کا جنرل باڈی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں دو وکلاامریکہ کے اسلام دشمن گھناؤنے کردار کے خلاف قرار داد پیش کریں گے ۔قرارداد میں عدنان اختر قریشی اور شیخ اطہر ایڈووکیٹ مطالبہ کریں گے کہ حکومت پاکستان امریکی سفیر کو طلب کر کے پاکستان اور عالم اسلام کے جزبات سے آگاہ کریں اور یہ باور کروایا جائے گا امریکہ کا یہ مطالبہ پاکستان کی آزادی و خود مختاری اور اندرونی معاملات میں مداخلت ہے پاکستان کے عوام ختم نبوت کیلئے اپنی جانیں تک قربان کرنے کیلئے تیار ہیں اور ہر اس سازش کا مقابلہ کریں گے جس سے پاکستان اور عالم اسلام کے مسلمانوں کے مذہبی جزبات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جائے اجلاس کی صدارت بار کے صدر سجاد اکبر عباسی کریں گے جو آج دن گیارہ بجے ڈسٹرکٹ بار میں منعقد ہوگا۔