راولپنڈی،منشیات کے 1 ملزم کو قید اور جرمانے کی سزا

راولپنڈی،منشیات کے 1 ملزم کو قید اور جرمانے کی سزا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی حسنین اظہر شاہ نے منشیات کے 1 ملزم کو قید اور جرمانے کی سزا سناتے ہوئے 1 ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی ۔فاضل عدالت نے تھانہ سول لائن کے مقدمہ میں مجرم زاہد احسان کو ساڑھے4 سال قید اور20 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ سول لائن کے ہی منشیات کیس میں ملزم اقبال کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر