جہلم،بیہوشی کی حالت میں ملنے والے عمررسیدہ شخص کے لواحقین کی تلاش
جہلم( نامہ نگار )لواحقین کی تلاش ،بیہوشی کی حالت میں ملنے والے ضعیف العمر شخص کے لواحقین کی تلاش ہے ،5پانچ دن پہلے بزرگ شخص کو بیہوشی کی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا تھا جس کا علاج جاری ہے تفصیلات کے مطابق 5دن پہلے ایک بزرگ شخص جو کہ بے ہوش تھا اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم لایا گیا تھا لیکن پانچ دن گزرنے کے باوجود ضعیف العمر شخص مکمل ہوش میں نہیں آ سکا اس کا علاج ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کی ایمرجنسی کی انتہائی نگہداشت میں علاج جاری ہے بیہوش مریض کے لواحقین کی تلاش جاری ہے تاحال لواحقین کا پتہ نہیں چلا سکا ہے