مظفرآباد،ماہ ربیع الاول میں 300سیرت مصطفی کانفرنسز منعقد کرانے کا شیڈول جاری

مظفرآباد،ماہ ربیع الاول میں 300سیرت مصطفی کانفرنسز منعقد کرانے کا شیڈول جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(بیورورپورٹ)مرکزی سیرت مصطفی ﷺکمیٹی نے ماہ ربیع الاول میں 300سیرت مصطفی کانفرنسز منعقد کرانے کا شیڈول جاری کردیا۔ شیڈول کا اعلان مرکزی سیرت مصطفیﷺ کمیٹی کے عاملہ وشوری کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا جو مظفرآباد میں منعقدہوا صدارت مرکزی چئیرمین سیرت مصطفی ﷺکمیٹی و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل مولانا عتیق الرحمن دانش نے کی اجلاس میں وائس چیئرمین مولانا قاری عبدالماجد خان، سیکر ٹری جنرل قاری بلال احمد فاروقی،مولانا عبدالحفیظ نقشبندی،مولانا شجاع الرحمن،مولانا قاضی منظورالحسن کے علاوہ مظفرآباد ڈویژن کے نمایندہ علما بشمول ضلع نیلم،ہٹیاں بالا و مظفرآباد، مفتی غلام رسول نقشبندی،مولانا یونس شاکر،مولانا معروف احمد کشمیری،مولانا قاضی عبدالمالک انقلابی، چئیرمین ملی رابطہ کونسل ضلع نیلم و ممبر مرکزی علما و مشائخ کونسل ممتاز الحق قاسمی،مولانا عبدالوحید،مولانا عبدالقدیر،مولانا مفتی محمد قاسم،مولانا ضیا الحق فضل،قاری عبدالقیوم فارقی،قاری عبدالباسط، مولانا محمد رفیق ربانی،قاری محمد عباس اعوان،مولانا عمر افضل خان اور ترجمان ابو سعد سمیت کثیر تعداد میں اراکین نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین نے کہا کہ ماہ ربیع الاول نبی رحمت سرور دو عالم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا مہینہ ہے جس میں آپ کی ولادت باسعادت ہوئی اور اسی ماہ میں سرور کائنات کا وصال بھی ہوا اس ماہ میں عوام فرائض اور سنتوں پر عمل کو پہلے سے بھی زیادہ یقینی بناتے ہوئے ہر قسم کے خرافات اور بدعات سے بچیں ہمارے تمام پروگرام بمطابق شیڈول مساجد، مدارس دینیہ اور اسکولوں و کالجز میں نیشنل ایکشن پلان کی تصریحات کے مطابق ہونگے کارکنان پر بھاری ذمہ داری عائید ہوتی ہیکہ وہ سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا خوب پرچار کریں چوری کی بجلی سے چراغاں، لاوڈ اسپیکرز کے استعمال اور آلات موسیقی والی نعتوں سے دور رہیں اور عوام الناس کو بھی غیر شرعی غیر قانونی عوامل سے دور رہنے کی تلقین کریں انھوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کو امسال ماہ ختم نبوت کے طور پر منایا جائے گا اس سلسلہ میں تمام پروگرامز میں سیرت مصطفی بیان کرنے کے ساتھ ناموس رسالت کے حوالے سے بیانات کئے جائیں۔تلاوت قران،نعت خوانی، زکر و اذکار اور کثرت درود شریف کا اہتمام کیا جائے اور ہر قسم کی فرقہ واریت سے بچیں کسی پر تنقید نہ کی جائے بلکہ اپنے پروگرامز کو تمام مسالک کے لئے آئیڈیل بنایا جائے کیونکہ رسول رحمت کسی ایک مسلک فقہ یا عقیدے کے لوگوں کے نہیں بلکہ تمام امت کے نبی ہیں انھوں نے مزید کہا کہ فرائض اور سنتوں کا اہتمام لازم ہے جس کو بالائے طاق رکھ کر خرافات میں پڑنے سے دین کی خدمت ہوگی نہ عشق رسالت کے تقاضے پورے ہونگے اس لئے کارکنان سیرت مصطفی ان ہدایات پر سختی سے اہتمام کریں اور اپنے اہل خانہ کو بھی تلقین کریں۔انھوں نے کہا کہ ربیع الاول صرف میلاد النبی کا مہینہ نہیں بلکہ اس ماہ میں نبی کے سفر و حجر ،غزوات بھی ہیں اور وصال مبارک بھی 12 ربیع الاول کو ہوا ہے اس لئے نبوی زندگی کے تمام پہلووں کو سامنے رکھ کر بیانات کا حصہ بنایا جائے۔