منگلا پولیس نے بکرا چور گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

منگلا پولیس نے بکرا چور گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

جہلم( نامہ نگار )شہری کی درخواست پر منگلا پولیس نے بکرا چور گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، بااثر بکرا چور فرار ہونے میں کامیاب ، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دےئے، تفصیلات کے مطابق عمران خان ولد میر ذمان سکنہ منارہ نے تھانہ منگلا میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ خاور نعیم ولد نعیم الحق سکنہ پنڈوری نمبر2 بلاول امتیاز ولد امتیاز احمد سکنہ افغاناں آباد، معظم ولد رشیدسکنہ ایوب آباد نے میری قیمتی بکریاں و بکرے چوری کرکے جہلم جادہ میں اچھو بٹ نامی شخص کو فروخت کر دی ہیں ، جس پر تھانہ منگلا کے تفتیشی افسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر اظہر اقبال نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دےئے ہیں ، زرائع سے معلوم ہواہے کہ بکرا چور گروہ کو بااثر شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے جس کی وجہ سے ملزمان سر عام دندناتے پھر رہے ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...