مظفرآباد،درجنوں طلباء کا پی ٹی آئی میں شمولیت کاامکان
مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی چہلہ کیمپس میں پاکستان تحریک انصاف کی میٹنگ۔درجنوں طالب علموں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔2018کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف تاریخ ساز ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرے گی ۔عمران خان وزیر اعظم پاکستان ہونگے ۔پاکستان سے بحرانوں کا خاتمہ ہوگا۔جبار مغل ،اسد کاٹل ،حمزہ مغل ،حمزہ آصف و دیگر کا خطاب ۔گزشتہ روز آزاد جموں وکشمیر چہلہ بانڈی کیمپس میں پاکستان تحریک انصاف سٹوڈنٹس کا اجلاس ہوا جس میں درجنوں طالب علموں نے انصاف سٹوڈنٹس ونگ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کے ہاتھ پر بیعت کر لی ۔اس موقع پر انصاف سٹوڈنٹس ونگ کے مرکزی صدر جبار مغل ،ضلعی صدر اسد کاٹل ،حمزہ مغل ،معین اشرف و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان و آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومتوں سے عوام کا اعتماد اُٹھ چکا ہے۔آزادکشمیر کے عوام اب بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں متحد ہو چکے ہیں ۔پاکستان میں 2018 ء کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔