پانچ دسمبر کو راولپنڈی میں تاریخ ساز جلسہ ہوگا:فوزیہ حبیب

پانچ دسمبر کو راولپنڈی میں تاریخ ساز جلسہ ہوگا:فوزیہ حبیب

مظفرآباد(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فوزیہ حبیب نے کہا کہ پانچ دسمبر کو راولپنڈی میں تاریخ ساز جلسہ ہوگا۔جس میں آزادکشمیر بھر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر لطیف اکبر کی قیادت میں ہزاروں عوام شرکت کرینگے اور بلاول بھٹو کا تاریخ ساز خطاب ہوگا۔پاکستان میں آئندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں اور مرکز میں حکومت بنائے گی ۔جس کے وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر سے بھی جلد ہی ن لیگ کی کرپٹ حکومت کا خاتمہ ہونے والا ہے ۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ادارے اور جمہوریت کیلئے قربانی دی ۔تعلیمی پیکج کا بحالی خوش آئند ہے ۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...