ٹویٹ کے الفاظ بڑھانے پرویب سائٹ پرتنقید

ٹویٹ کے الفاظ بڑھانے پرویب سائٹ پرتنقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(این این آئی)ٹوئٹر نے ویب سائٹ پر ٹوئٹ کے الفاظ بڑھاکر کمپنی نے خود اپنی انفرادیت کھودی۔ الفاظ کی تعداد280 تک بڑھانے پر ٹوئٹر کو دنیا کے جانے مانے لکھاریوں کی تنقید کا سامنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جے کے رولنگ ، نیل گے مین اور اسٹیفن کنگ جیسے بڑے رائٹر نے ٹوئٹس کے الفاظ کی حد بڑھنے کو اچھا اقدام قرار نہیں دیا۔ہیری پورٹر کی رائٹر جے کے رولنگ کا کہنا تھاکہ ٹوئٹس کے کم الفاظ ہی اس ویب سائٹ کی انفرادیت تھی۔ دو سو اسی الفاظ کی حد نے یہ انفرادیت ختم کردی۔ ٹوئٹ کے الفاظ بڑھانے پر ٹوئٹرصارفین کی طرف سے بھی زیادہ اچھا تاثر نہیں آرہا ہے۔
ٹویٹر