چوآسیدن شاہ،جنرل کونسلر کا ٹرک ڈرائیور پرتشدد،رقم بھی چھین لی

چوآسیدن شاہ،جنرل کونسلر کا ٹرک ڈرائیور پرتشدد،رقم بھی چھین لی

چوآسیدن شاہ (نمائندہ پاکستان)میونسپل کمیٹی کا جنرل کونسلر راجہ راشد اقبال جلاد بن بیٹھاغریب ٹرک ڈرائیور پربہیمانہ تشدد کرتے ہوئے ٹرک،پیشگی رقم اور کاغذات چھین کر عوامی ہاؤس میں کھڑا کر دیا معززین علاقہ سراپا احتجاج بن گئے مظلوم ٹرک ڈرائیور کی اہم شخصیات کے ساتھ اہم پریس کانفرنس نے راجہ راشد اقبال کا حقیقی چہرہ بے نقاب کر دیااقتدار کے نشے میں دھت کونسلر کے خلاف مظلوم ٹرک ڈرائیور نے مالک اور عمائدین علاقہ کے ہمراہ پولیس تھا نہ چوآسیدن شاہ کو تحریری درخواست تفصیلات کے مطابق محمد منور خان ولد احمد خان سکنہ بھیلوال نے تھانہ چوآسیدن شاہ میں تحریری درخواست دینے کے بعد ہمراہ مالک و عمائدین علاقہ جن میں ٹرک ڈرائیور مالک راجہ شاہد محمود، راجہ کامران ایڈووکیٹ ،راجہ منظور احمد ، راجہ فیصل اکرام ،راجہ منور خان ، حاجی احمد ،حاجی اکرم،غلام عباس ، محمد عامر و دیگر نے مقامی ہوٹل چوآسیدن شاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی چوآسیدن شاہ کے جنرل کونسلرراجہ راشد اقبال کے ظلم و ستم اور اقتدار کے نشے سے بھری داستان سناتے ہوئے کہا کہ میں اینٹوں سے بھرا ٹرک نمبری RII-577 چلا رہا تھا کہ راجہ راشد اقبال نے واپڈآفس کے قریب مجھے اورٹیک کیا اور یک دم بریک لگا ئی جس سے لوڈ گاڑی ہونے کی وجہ سے گاڑی رکتے رکتے راشد کی گاڑی سے ٹیچ ہوگئی جس کے بعد میں ٹرک سے نیچے اُترا تو راشد نامی کونسلر بھی اتر کر مجھ پر حملہ آور ہو گیا جس کے ہمراہ دو نامعلوم جن میں ایک داڑھی والا بھی ہمراہ تھا راجہ راشد اقبال نے دولت کے نشے میں دھت گالی گلوچ نکالتے مجھ پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کر دی اور گندی اور غلیظ گالیاں بھی دیتے ہوئے پیشگی رقم ایک لاکھ بیس ہزار روپے،گاڑی کے کاغذات اورمیرا موبائل بھی چھین لیا اور اُستاد سے ٹرک کی چابی لے کر زبردستی ٹرک اپنے قبضے میں لیتے ہوئے عوامی ہا ؤس جا کر کھڑا کردیا جس پر میں نے اپنے مالک کو اطلاع دی تو وہ چند شرفاء کے ہمراہ راجہ راشد اقبال کے عوامی ہاؤس پہنچے مگر کونسلر راشد انکاری ہوگیاجس پر میں نے تھانہ چوآسیدن شاہ میں تحریری درخواست دی ہے انھوں نے کہا کہ راجہ راشد اقبال اقتدار اور دولت کے نشے میں غریبوں پر تشدد کرنا جس کا شیوہ ہو ایسے کونسلر عوامی خدمت نہیں بلکہ غریب کو کیڑہ مکوڑہ سمجھتے ہیں جس کی زندہ مثال راجہ راشد اقبال ولد راجہ محمد اقبال مرحوم نے دن دیہاڑے سرعام ایک بے بس ٹرک کنڈیکڑ پر بیہمانہ تشدد کرتے ہوئے نمایاں بھی کی اور اپنا حقیقی چہرہ بھی ظاہر کر دیا جبکہ دیگر عمائدین نے بھی کہا کہ یہ ریاستی قانون کے لئے ایک کھلاچیلنچ تصور کیا جائے گا اگر اس غریب کنڈیکٹر کی درخواست پر پولیس نے انصاف فراہم نہ کیا اور ٹرک مالک کا ٹرک ایک جابر اور ظالم انسان کے چنگل سے آزاد نہ کراکے دیا تو لاقانونیت کا یہ ننگا ناچ جو مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا سرکاری ادروں پر دباؤ واضع کر دے گادیگر نے ٹرک کنڈیکٹر کے ہمراہ احتجاج ریکارڈ کروایا اور وزیر اعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب،RPOراولپنڈی اور DPOچکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ اس جابر اور ظالم کونسلر کے تشدد کا نشانہ بننے والے مظلوم محمد منور خان کو انصاف دلایا جائے اور ٹرک قبضہ مافیا کونسلر کے ڈیرہ سے آزاد کرایا جائے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر