دینہ،وارڈ3کی عوام کو جنرل کونسلر کی تلاش ہے،اہلیان علاقہ

دینہ،وارڈ3کی عوام کو جنرل کونسلر کی تلاش ہے،اہلیان علاقہ

دینہ (تحصیل رپورٹر) وارڈ نمبر3 کی عوام کو اپنے منتخب کردا جنرل کونسلر کی تلاش ایک سال سے غائب ہیں جہاں کہیں بھی ہوں توجہ فرمائیں الیکشن کے دوران ہمیں سہانے خواب دکھایا کرتے تھے لیکن اب ہماری کال سُننا بھی گوارہ نہیں سمجھتے عوام کی میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن دینہ وارد نمبر3کے مکینوں نے صحافیوں کو بتایا کہ جنرل کونسلر عاسم جاوید تقریباً ایک سال سے وارڈ کی طرف نہیں آئے اور نہ ہی کوئی ترقیاتی کام کروایا ہے الیکشن سے قبل ہمیں سبز باغ دکھانے کے لیے ہر روز اپنے ووٹوں کی لالچ کی خاطر ہمارا پیچھا ہیں نہیں چھوڑتے تھے لیکن اب ہمارے ڈھیروں مسائل ہیں جیسا کہ گلیاں نالیاں ،سٹریٹ لائٹس ، صفائی ستھرائی اور ضروری کاغذاتوں کی تصدیق ہم ذہنی اذیت کا شکار بنے ہوئے ہیں الیکشن کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ آپ کی پریشانی میری پریشانی ایک ہوگی اور میں اس وارڈ کو ماڈل بنادونگا اَب ہم اپنے چھوٹے موٹے مسئلوں کی شکایات کس سے کریں اب عرصہ ایک سال ہونے کو آیا موصوف علاقہ مکینوں سے دور ہوگئے ایسا کیا ہوا کہ وہ فریاد سُننے سے بھی مجبور ہوگئے اگر انہیں کوئی پریشانی ہے تو وہ اپنی وارڈ سے کسی اور کو اپنی طرف سے ذمے داریاں سونپ دیں لیکن وارڈ نمبر3کے مکینوں کو تو نہ ذلیل کریں۔عاصم جاوید صرف اپنے گھر سے مخلص ہیں ووٹ دے کر کامیاب بنانے والے لوگ چاہیے جتنے مرضی ذلیل و خوار ہوں اُنہیں کسی کی کوئی بھی پرواہ نہ ہے مزید عوام نے بتایا کہ انشا اللہ اگلے الیکشن میں اپنے ووت کا صیح استعمال کریں گے اب ہم کسی کی باتوں میں آنے والے نہیں ہیں چاہیے کوئی جتنا مرضی کیوں نہ جھوٹ بولے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر