دینہ میں ون ویلروں کیخلاف کاروائی کرکے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے،مشترکہ بیان

دینہ میں ون ویلروں کیخلاف کاروائی کرکے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے،مشترکہ ...

دینہ (تحصیل رپورٹر) ون ویلرز کیخلاف کاروائی کرکے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ، عوام علاقہ ہر سال سینکروں نوجوان اس قاتل کھیل میں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے اعلان کے باوجود یہ خطرناک کھیل جاری ہے جس سے یہ خود بھی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں یہ بھی دیکھنے کو ملا ہے یہ گروہ کی شکل میں نکلتے ہیں اور سڑک پر رواں دواں ٹریفک متاثر ہی نہیں ہوتی بلکہ اکثرشدید زخمی، معذور یا زندگی کی بازی بھی ہار جاتے ہیں ۔ موٹر سائیکل آرڈیننس کے سیکشن 99-Aکے تحت قانون شکن افراد کو 6ماہ سے 2سال تک قید یا 10ہزار روپت تک جرمانہ اور دونوں سزائیں بھی ہو سکتی ہیں ۔سماجی حلقوں نے اس مسئلے پر والدین سے مطالبہ کیا ہے نوجوان موٹر سائیکل سواروں کے والدین اپنے بچوں کی کڑی نگرانی کریں ڈرائیونگ لائسنس بننے کے بعد بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت دیں ون ویلرز دوسروں کے لئے بھی خطرہ جان بنے ہوئے ہیں ون ویلرز کو بھی از خود روزانہ پیش آنے والے خونی حادثات سے عبرت حاصل کرنی چاہیے۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...