بے حس لاپرواہ میونسپل کمیٹی دینہ کا محاسبہ کیا جائے ،اہلیان محلہ شیخاں

بے حس لاپرواہ میونسپل کمیٹی دینہ کا محاسبہ کیا جائے ،اہلیان محلہ شیخاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دینہ (تحصیل رپورٹر)محلہ شیخاں میں بھینسوں کے باڑے ان کی آمد رفت ،گوبر، غلاظت،تعفن نے مکینوں کی زندگی اجیرن کر دی تفصیلات کے مطابق محلہ شیخاں کے مکینوں نے میڈیاء کے نمائندوں کو ایک سروے کے دوران بتایا کے متعدد بار بلدیہ دینہ کو تحریری گزارشات گزاری لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ2018 الیکشن کے بعد ہی شائد ہماری شکایات کا ازالہ ہو سکے جبکہ ہم نے بلدیہ 05/08/17کو درخواست گزاری بار بار بلدیہ دینہ کا طواف کیا رانا شفقت علی نے نہائت غصے بھرے لہجے میں کہا متاع لوح قلم چھن گئی تو کیا غم ہے کہ خون دل میں ڈبو لی ہے انگلیاں میں نے مچھروں کی بہتات ،بھینسوں کا گوبر ،تعفن ہمارا مقدر کیوں ؟ اگر ہماری شکایات کا ازالہ نہ ہوا تو ہم شفقت علی ران ،خواجہ ظفر اقبال ،محمد سخاوت اور عثمان بٹ ،محمد سلیم ،زین اور دیگر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے احتجاج ہمارا حق ہے لیکن پھر یہ نہ کہا جائے کہ ہمیں مخالفین نے اکسایا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بلدیہ دینہ عرصہ 35/36سال پرانے سیورئج سسٹم کو بحال کروائے چونکہ ناکارہ بوسیدہ سیوریج سسٹم سے عوام علاقہ انتہائی پریشانی کے عالم میں ہے ڈپٹی کمشنر جہلم توجہ فرماتے ہوئے بھینسوں کے باڑے آبادی سے باہر منتقل کروانے ،سیورئج سسٹم کی بحالی کیلئے حکم صادر فرمائے ،بصورت دیگر اہلیان محلہ شیخاں احتجاج پر مجبور ہونگے ۔