قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلے کے مقدمات میں گواہوں کو سمن جاری
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلے کے مقدمات میں گواہوں کو سمن جاری کرتے ہوئے سماعت مزید کارروائی کیلئے ملتوی کر دی ہے، عدالت نے تھانہ چواء سیدن شاہ میں درج قتل ، اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان اعراف وغیرہ کیس کی سماعت 11دسمبر، تھانہ سول لائن میں درج ضلع کچہری میں ہونے والی چوہرے قتل کی واردات میں ملوث ملزم مظہر حسین عرف مجو کیس کی سماعت 14دسمبر، تھانہ دینہ جہلم میں درج پولیس مقابلہ اور پولیس اہلکار کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزمان احتشام وغیرہ کیس کی سماعت 4دسمبر اور تھانی فتح جنگ میں درج قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم احمد شیرہ وغیرہ کیس کی سماعت 6دسمبر تک ملتوی کر دی ہے، عدالت نے ان تمام کیسوں میں گواہوں کو سمن جاری کرکے طلب کرلیا ہے۔