16اکتوبرتا 15نومبر تک موٹرویز، ہائی ویز پر64486 روڈ یوزرزکو مدد فراہم کی گئی

16اکتوبرتا 15نومبر تک موٹرویز، ہائی ویز پر64486 روڈ یوزرزکو مدد فراہم کی گئی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے عوام میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کا شعور اجاگر کرنے کے لیے موٹروے پولیس کے مختلف زونز میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو عوام اور روڈ یوزرز میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کی آگاہی کیلئے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔16اکتوبرسے 15نومبر2017 تک کے رپورٹ کے اعداد شمار کے مطابق موٹروے پولیس کے افسران نے موٹرویز اور ہائی ویز پر64486روڈ یوزرزکو مدد فراہم کی جبکہ890505روڈ یوزرز کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے خصوصی طور پر بریف کیا گیا جبکہ مختلف زونز میں عوام میں روڈ سیفٹی کا شعور اجاگر کرنے کے لئے روڈ سیفٹی مہم کے دوران35روڈ سیفٹی سیمینارز ،35روڈ سیفٹی ورکشاپس اور18روڈ سیفٹی واکز کا انعقاد کیا۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران تمام زونز میں عوام میں روڈ سیفٹی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے ریڈ یو پروگرامز ، روڈ سیفٹی ورکشاپس ، روڈ سیفٹی سیمینارز اور روڈ سیفٹی واکز کاباقاعدگی سے اہتمام کر رہی ہے جو عوامی حلقوں میں خصوصی طور پر سراہا جا رہا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...