ربیع الاول کاآغاز،عوام نے اٹک شہرکودلہن کی طرح سجادیا

ربیع الاول کاآغاز،عوام نے اٹک شہرکودلہن کی طرح سجادیا

اٹک(نمائندہ پاکستان)ماہ ربیع الاول شروع ہوتے ہی شہریوں نے اٹک شہرکو دلہن کی طرح سجا دیا،ہر طرف آقاؐ کی آمد مرحبا کی صدائیں بلند ہونے لگیں،عید میلادالنبی ﷺ کے حوالہ سے شہر بھر میں موٹر سائیکل ریلیاں نکلنے لگیں،12ربیع الاول کی مناسبت سے جگہ جگہ جھنڈیوں اوراسٹیکرز کے اسٹال نظر آنے لگے،ہر چہرے خوشی سے جھومنے لگا،مساجد میں محفل میلاد و درودشریف کی محفلیں سجانے لگیں،موٹر سائیکل،گاڑیاں اور چنگ چی رکشہ میں نعتوں کی صدائیں بلند اور جھنڈے آویزاں ہوگئے،ہمیشہ کی طرح 12ربیع الاول کی آمد سے قبل ہی اٹک شہر میں میلاد شریف کے جلوس میں شمولیت کے لئے نعت خواں پارٹیوں نے اپنی تیاریاں زور شور سے جاری کر دیں،چھوٹے چھوٹے بچوں نے آقا دو جہاں ﷺسے محبت کے اظہارکے لئے اپنے سینوں پر اسٹیکر سجا لئے اور ہاتھوں میں جھنڈیاں اٹھا کر آقا کی آمد مرحبا مرحبا کی صدائیں بلند کرنے لگے،اٹک کے شہری بھی دوسری تحصیلوں کی طرح بھرپور طریقے جشن عید میلادالنبی ﷺ پورے جوش و خروش سے منانے کے لئے پرعزم نظر آرہے ہیں،انتظامیہ کی طرف سے عید میلاد النبی ﷺ منانے کی بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے،اٹک شہر میں ہمیشہ کی طرح سینکڑوں سے زائد نعت خواں پارٹیاں جلوس میں شمولیت اختیار کرتی ہیں اور بعد میں اچھی نعت خوانی کرنے والی نعت خوان پارٹی میں انعامات بھی تقسیم کئے جاتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر