مسلم لیگ ن عوام کے دیرینہ مسائل حل کر رہی ہے،حامد محمود
اٹک(نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ ن عوام کے دیرینہ مسائل حل کر رہی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ عوامی کی صحیح معنوں میں خدمت کی ہے ،میاں نواز شریف میاں شہباز شریف پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنا نا چاہتے ہیں،مخالفین ان کے ترقیاتی کاموں سے بری طرح خائف ہیں اور وہ دھرنوں کی سیاست کر رہے ہیں،،وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے عوام کو بنیادی سہو لیات کے لیے اربوں روپے کی لاگت سے NA-57میں سینکڑوں دیہاتوں کو سوئی گیس فراہم کی جس کی اٹک میں تعریف نہیں ملتی ان خیا لات کا اظہارضلعی رہنماء مسلم لیگ ن شیخ حامد محمود نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خوشحال ملک بننے جا رہا ہے سی پیک جیسے منصوبے سے ملک میں خوشحالی آئے گی اور پاکستان ایک مضبوط معاشی ملک بنے گا،میاں برادران کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کر نے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے پاکستان کو ایشیا ٹائیگر بنائیں گے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی پوری ٹیم غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیے بھر پور جدو جہد کر رہی ہے وفاقی وزیرپارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد اٹک کے واحد سیاسی لیڈر ہیں جو باقاعدگی سے اٹک کی عوام کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں اور ہفتے میں دودن لوگوں کے مسائل سنتے ہیں،موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے عنقریب ہیں ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کم ہوئی ہے شیخ آفتاب احمد کی کوششوں سے کروڑوں روپے منصوبوں جن میں سڑکوں کی تعمیر ، بجلی کی فراہمی شامل ہے پر کامکمل ہوچکا ہے اٹک کے شہریوں کا دیرینہ مسئلہ سوئی گیس کا حل ہو چکا ہے دوردراز علاقوں میں عوام کو گیس فراہم کی جا رہی ہے سڑکوں اور گلیوں کا جال بچھایا جارہا ہے اٹک فتح جنگ روڈ کوڈبل کر دیا گیا ہے جس سے مسافروں کو سہولت میسر ہو رہی ہے