اٹک،ہٹیاں چوک کو شہید شوکت علی کے نام سے منصوب کردیاگیا

اٹک،ہٹیاں چوک کو شہید شوکت علی کے نام سے منصوب کردیاگیا

اٹک(نمائندہ پاکستان)ایس ڈی پی او حضرو شہید شوکت علی کی محکمانہ خدمات کے صلے میں ہٹیاں چوک کو ان کے نام سے منسوب کرنے کے احکامات جاری ،ضلع اٹک میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈی سی آفس اٹک میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ممبران صوبائی اسمبلی ملک ظفر اقبال ،ملک شاویز خان، جوائنٹ سیکریٹری اشفاق گھمن ،ڈپٹی سیکریٹری آفتاب رشید ، ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات، ڈی پی او اٹک عبادت نثار راہنما پاکستان مسلم لیگ (ن ) شیخ اجمل محمود ، چیئر مین بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود کے علاوہ ضلع بھر کے محکموں کے سربراہان نے شرکت کی، اس موقع پر ایس ڈی پی او حضرو شہید شوکت علی کی محکمانہ خدمات کے صلے میں نئے تعمیر ہونے والے ہٹیاں چوک کو ان کے نام سے منسوب کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے، ڈی پی او اٹک عبادت نثارنے ضلع اٹک میں امن و امان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ ضلع میں جرائم کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس وجہ سے ضلع میں مثالی امن و امان قائم ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس اپنے فرائض پوری دیانتداری سے سرانجام دے رہی ہے، عوام کی خدمت کے لیے ضلع اٹک میں پولیس خدمت سنٹر ، ون فائیو، پولیس کمپلینٹ سیل قائم کیے گئے ہیں تاکہ عام شہریوں کو بھرپور مدد فراہم کی جاسکے، انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کے بارے میں شکایات کی سماعت کے لیے ان کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں اور اسی وجہ سے ڈی پی او آفس میں قائم چٹ سسٹم کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے اس موقع پر محکمہ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے محکمہ پولیس میں ترقیاتی کاموں کے لیے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ ڈی پی او اٹک نے اپنے تعیناتی کے بعد ضلع اٹک میں امن و امان کی بہترین صورتحال کے لیے جو اقدامات کیے ہیں و قابل ستائش ہیں ان اقدامات نے ثابت کردیا ہے کہ وہ انتہائی دلیر اور جرات مند آفیسر ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر