ضلع راولپنڈی کے اساتذہ کی مرحلہ وارتر قیوں کا عمل شروع ،91ترقیاب
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی نے راولپنڈی ضلع کے اساتذہ کی مرحلہ وار ترقیوں کا عمل شروع کر دیا ہے ،پہلے مرحلے میں ضلع بھر کے 91پی ایس ٹی ور ای ایس ٹی کو ان سروس کوٹے کے تحت ترقیاں دینے کی منظوری دے دی ،جن میں 52پی ایس ٹی کو ای ایس ٹی اور 39ای ایس ٹی کو ایس ایس ٹی شامل ہیں،جبکہ 17ای ایس ٹی اساتذہ کا ریکارڈ مکمل نہ ہونے پر پروموشن روک دی گئی ، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ڈیپارنمیٹل کمیٹی کا اجلاس ہو ا جس میں ڈی سی طلعت محمو دگوندل کی نگرانی میں منعقدہوئی جس میں سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی قاضی ظہورالحق،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(سکینڈری ) قاضی طارق ، ڈی ای او ایلمینٹری اکرم ضیا اوردیگر افسران نے شرکت کی ،ڈی پی سی میں اساتذہ کی نمائندگی راجہ شاہد مبارک اور ساجد عباسی نے کی ،ڈی پی سی میں 108اساتذہ کے کیسز زیر غورآئے جن میں سے 91مردوخواتین اساتذہ کو گریڈ وائز ان سروس کوٹے کے تحت ترقیاں دی گئی جن میں 52پی ایس ٹی کو ای ایس ٹی اور 39ای ایس ٹی کو ایس ایس ٹی شامل ہیں،جبکہ 17ای ایس ٹی اساتذہ کا ریکارڈ مکمل نہ ہونے پر پروموشن روک دی گئی ان اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا ریکارڈ مکمل جمع کرائیں تاکہ آئندہ ڈی پی سی میں انہیں ترقی دی جاسکے ۔