ٹی ایچ کے سلوشنز کی الٰہی گروپ آف کمپنیز کے ساتھ شراکت داری

ٹی ایچ کے سلوشنز کی الٰہی گروپ آف کمپنیز کے ساتھ شراکت داری

کراچی(پ ر) پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کنسلٹنگ انڈسٹری میں تسلیم شدہ نام ٹی ایچ کے سلوشنز صارفین کو انفارمیشن مینجمنٹ و معاونت کی فراہمی اور آئی ٹی انڈسٹری میں مزید برتری کے مقصد کے لئے الٰہی گروپ آف کمپنیز (ای جی سی) کے ساتھ منسلک ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں الٰہی گروپ کے صدر دفتر میں مفاہمت کی یادداشت پر حال ہی میں دستخط ہوئے۔الٰہی گروپ آف کمپنیز نے ٹی ایچ کے سلوشنز میں سرمایہ کاری اور اس کی طویل خدمات کو ادارے میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے ٹی ایچ کے آئی ٹی انڈسٹری میں الٰہی گروپ کی مہارت، سپلائی چین بزنس سیگمنٹ میں نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے آئی ٹی انڈسٹری میں ایک قابل اعتماد قوت بننے جا رہی ہے۔ الٰہی گروپ آف کمپنیز کی مہارت میں مختلف مینوفیکچرنگ کیلئے خام مال کی خریداری سمیت سٹیل و المونیم وائرز، گھریلو مصنوعات، ٹرانسفارمر انڈسٹری اور فوڈ پروڈکٹس، انونٹری مینجمنٹ، سٹوریج اور بڑے حجم کی اشیاء کی نقل و حرکت شامل ہیں۔1999ء میں قائم شدہ ٹی ایچ کے سلوشنز، انڈسٹری چیمپئنز اور اپنے وعدوں کی تکمیل کے لئے غیر معمولی عزم کی وجہ سے بڑھتے ہوئے کاروباری اداروں کا پسندیدہ پارٹنر رہا ہے۔ ٹی ایچ کے تیار شدہ مصنوعات کا پختہ پورٹ فولیو پیش کرتا ہے جو بڑے پیمانے پر اداروں کی متعدد ضروریات کو پورا کرتا ہے جن میں ڈاکومنٹ مینجمنٹ، ہیلپ مینجمنٹ، تعاون، پراجیکٹ مینجمنٹ، ہیومن ریسورس مینجمنٹ، انٹر پرائز ریسورس مینجمنٹ، کمپلائنس اور رسک مینجمنٹ شامل ہیں۔ سی ای او ٹی ایچ کے سلوشنز انور متین اور ڈائریکٹر رضا متین نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ یہ صحیح حکمت عملی کمپنی کو ترقی کے اگلے مرحلے میں داخل کرنے، الٰہی گروپ آف کمپنیز کی مہارت میں بہتری اور مختلف شعبوں میں مہارت کیلئے موزوں ہے۔ الٰہی گروپ آف کمپنیز کے سی ای او دانش الٰہی نے کہا کہ الٰہی گروپ آف کمپنیز اور ٹی ایچ کے سلوشنز کے درمیان اس شراکت داری نے دونوں اداروں کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ الٰہی گروپ آف کمپنیز چار دہائیوں سے پاکستان میں کام کر رہی ہے اور اس کا سپلائرز، کریڈیٹرز اور صارفین کے ساتھ ایک مضبوط ٹریک ریکارڈ ہے۔ الٰہی گروپ آف کمپنیز کا تمام شراکت داروں کے ساتھ احترام اور اعتماد کا تعلق قائم ہے اور ہم ٹی ایچ کے کے ساتھ ایسے ہی تعلق کے خواہاں ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...