سیرتِ مصطفیٰﷺ سے صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے، رضوان صدیقی
کراچی (پ ر) سیرتِ مصطفیٰﷺ کو اپنا کر ہم نہ صرف صحت مند معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں بلکہ لالچ، حسد، کینہ اور ممنوعات و مکروہات سے بھی نجات پاسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رضوان صدیقی نے انجمن شیدائیان رسولﷺ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ 28ویں سالانہ محفل نعت کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ محفل حمد و نعت میں اللہ اور رسولﷺکا ذکر سن کر دلوں میں بالیدگی اور خیالات میں پاکیزگی پیدا ہوتی ہے۔ محفل نعت میں ملک کے ممتاز نعت خواں صدیق اسماعیل، صبیح رحمانی، فصیح الدین سہروردی، سعید ہاشمی، حسان خورشید، فیصل نقشبندی، آغا گوہر علی، قاری حامد محمود قادری، خاور نقشبندی، ریحان قریشی، محمد شارق اور عبدالرؤف نے حمد و نعت کا نذرانہ پیش کیا جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مہمانوں نے شرکت کی جن میں دوست محمد فیضی، اخلاق احمد، کمانڈر روشن خیال، سعادت جعفری، سلطان مسعود شیخ، اسلم خان، ڈاکٹر عمران یوسف، سید اعزاز الدین شاہ، محمود بٹ، مظہر خان، فیاض حیدر رضوی، زیڈ ایچ خرم، منظر عالم، معروف احمد، عاقل دہلوی، میجر کوثر علی کاظمی، محمود خان، محمد احمد خان، سعید الظفر، یاسر سعید، راشد لطیف، مظہر عباس، عدیل الظفر،مرتاض الدین صدیقی، سلطان خلیل، اویس ادیب انصاری، اعجاز زیدی، اعجاز علی نوید، محمد اشرف رشید، وقار زیدی، کفیل احمد، ریحان صدیقی، الطاف احمد،بیگم قمر النسا و قمر، بیگم فرزانہ واثق، عالیہ فیضی، شاہدہ عروج، نہدیہ عدیل، ڈاکٹر حنا افضل، المنیٰ کاظمی، غوثیہ جاوید اور شگفتہ فرحت قابل ذکر ہیں۔