بھتہ خوری کے جرم میں 4 مجرموں کی سزا کے خلاف اپیل منظور

بھتہ خوری کے جرم میں 4 مجرموں کی سزا کے خلاف اپیل منظور

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے بھتہ خوری کے جرم میں 4 مجرموں کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روطرو بھتہ خوری کے جرم میں 4 مجرموں کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم ارسلان، عبدالصمد، ابرار اور عادل کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے چاروں کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس اور پراسیکیوشن مجرموں کی سزا کو برقرار رکھنے کے لیے شواہد پیش کرنے میں ناکام ہوگئی۔ مجرموں نے تیموریہ کے علاقے میں فیکٹری مالک سے پانچ لاکھ روپے بھتہ وصول کیا تھا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے مجرموں کو جرم ثابت ہونے پر سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

مزید : کراچی صفحہ آخر