گریس اپارٹمنٹ کی لیز کا عمل 3 ماہ میں مکمل کیا جائے، سپریم کورٹ

گریس اپارٹمنٹ کی لیز کا عمل 3 ماہ میں مکمل کیا جائے، سپریم کورٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ گزری میں گریس اپارٹمنٹ کی پارلنگ سے ملبہ فور ہٹانے اور بلڈر کو 3 ماہ میں لیز مکمل کرکے رہائیشیوں کے سپرد کرنے کا حکم دے دیا۔پیر کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گزری کے گریس اپارٹمنٹ سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ گزری کے گریس سینٹر میں قائم 39 دکانیں منہدم کرکے رپورٹ پیش کردی گئی۔ رہائیشیوں نے عدالت کے سامنے شکوہ کیا کہ 27 سال سے مقیم ہیں مگر لیز نہیں دی جارہی۔ عدالت نے بلڈر کو لیز دینے کا عمل 3 ماہ میں مکمل کرنے اور مسمار دکانوں کا ملبہ فوری ہٹا کر بیسمنٹ کو پارکنگ کیلئے کھولنے کا حکم دے دیا۔

مزید : کراچی صفحہ آخر