25ویں پامولو سندھ ویمنز سوئمنگ چمپئن شپ 2017

25ویں پامولو سندھ ویمنز سوئمنگ چمپئن شپ 2017

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پامولو سندھ ویمنز سوئمننگ چمپئن شپ کی تاریخی سلور جوبلی اپنے یادگار اختتام کے قریب پہنچی، جس میں جوش و جذبے سے سرشار حاضرین اور توانائی سے بھرپور سوئمرز نے 2017 کیلئے نئے ریکارڈز قائم کیے۔ 25 سال سے کراچی ویمنز سوئمنگ ایسوسی ایشن (KWSA)کے زیرانتظام منعقدہ اور کولگیٹ پامولو (پاکستان) لمیٹڈکی اسپانسر کردہ یہ مقابلہ زبردست کامیابی سے ہمکنار ہوا اور اس نے جیتنے والے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب کے مہمانان خصوصی وینا مسعود، سیکریٹری جنرل پاکستان سوئمنگ فیڈریشن اور مشہور اداکارہ صنم سعید کی زیرصدارت تقسیم انعامات کی تقریب مقابلے کے بہت سے شرکاء کیلئے باعث اعزاز تھی جنہوں نے نئے ریکارڈز قائم کرنے کیلئے سخت محنت کی تھی۔ دو روزہ ایونٹ کی کامیابی کا سہرہ مقابلے کی لگن سے سرشار اور پرجوش شرکاء کی مسلسل شرکت کے سرجاتا ہے۔ اس ایونٹ میں 230بچوں اور 13 اداروں نے حصہ لیا اور اعلی اسپورٹسمین شپ کے ذریعے ریکارڈ بریکنگ کارکردگی کے نئے معیار قائم کرکے آئندہ سال کے لیے مقابلے کی سطح مزید بلند کردی ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی نے KWSA کی جانب سے پاکستان میں خواتین کے کھیلوں کے فروغ کیلئے کی جانے والی کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ آخر میں کولگیٹ پامولوکے ذوالفقار لاکھانی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔