15شہریوں کی گمشدگی ،حکومت اور محکمہ داخلہ سندھ کو نوٹس

15شہریوں کی گمشدگی ،حکومت اور محکمہ داخلہ سندھ کو نوٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے 15 شہریوں کی گمشدگی سے سے متعلق درخواستوں پر حکومت، محکمہ داخلہ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ کراچی میں شہریوں کے گمشدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ چند روز میں 15 سے زائد شہری لاپتہ ہوگئے۔ لاپتہ افراد کے اہلیخانہ نے بازیابی کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواستوں پر دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے سندھ حکومت، محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔ لاپتہ شہریوں کو بازیاب کراکر 20 دسمبر تک پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ لاپتہ شہریوں میں فیضان خان، انوار، معراج الدین، احسان، عرفان علی اور دیگر شامل ہیں۔ شہری لیاقت آباد، عزیزآباد، شاہ فیصل، جوہر موڑ، کورنگی اور دیگر علاقوں سے لاپتہ ہوئے۔ دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاپتہ شہریوں کو پولیس، سادہ لباس اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا۔ دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاپتہ شہریوں کو بازیاب کرایا جائے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر