سازشوں کے خلاف احتجاج شرعاً درست ہے ،مولانا عبدالرحمن سلفی

سازشوں کے خلاف احتجاج شرعاً درست ہے ،مولانا عبدالرحمن سلفی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دین اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کی روک تھام کے لئے مسلمانوں کا احتجاج کرنا شرعاً درست ہے ۔اور ان کا حق بھی ہے کہ اسلام کے بول بالا کے لئے ہر شرعی طریقہ اپنائیں ۔ان خیالات کا اظہار امیرجماعت غرباء اہلحدیث مولانا عبدالرحمن سلفی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان حق کی آواز بلند کرتے ہوئے قادیانیوں کے عقائد کی بھرپور مذمت کریں۔ اس موقع پر غرباء اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ مفتی انس مدنی نے کہا کہ ختم نبوت اسلام میں ایک ایسی حقیقت ہے کہ جو بھی اسے جھٹلائے گا اس کا نہ نبی کریم ﷺ سے تعلق ہے اور نہ ہی اسلام سے ۔ نبی کریمﷺ نے ختم نبوت کا ازخود اعلان فرمایا جو اس کا انکار کرے وہ گویا کہ نبیﷺ کی شان میں گستاخی کا مرتکب ہوگا۔

مزید : کراچی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...