این ڈی سی کے زیر اہتمام بینک آف دی فیوچر فورم کا انعقاد

این ڈی سی کے زیر اہتمام بینک آف دی فیوچر فورم کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر)عالمی مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی ٹیکنالوجی کمپنیز کے منتخب گروپ (فن ٹیک) نے کراچی میں سالانہ این ڈی سی ٹیمینوس ’’بینک آف دی فیوچر 2017ء فورم‘‘ میں درجنوں ممتاز بینکوں اور ٹیکنالوجی کے ماہرین کو اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کیں اور ان کا مظاہرہ کیا۔ اس کا آغاز این ڈی سی اور ٹیمینوس نے آٹھ سال پہلے کیا تھا۔ بینک آف دی فیوچر فورم تمام بینکاری شعبوں میں پاکستان کے ممتاز مالیاتی اداروں کے لئے انتہائی قابل قدر خدمات انجام دے رہا ہے۔ فورم میں 21 بینکوں کی نمائندگی کرنے والے 150 سے زائد سینئر بینکاری مندوبین نے اس سال شرکت کی۔ این ڈی سی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر عمارہ مسعود نے مندوبین کا خیرمقدم کیا۔ ٹیمینوس اور این ڈی سی کی پاکستانی مارکیٹ میں مشترکہ کامیابیوں اور کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2017ء میں اس نے مارکیٹ میں مثبت پیشرفت کی ہے اور کھلی بینکاری کے فروغ کے لئے ٹیمینوس بینکس کی تیاریوں اور ان ویلیو چین کا مقابلہ کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں جن کا وہ انتخاب کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی بینک کا صارفین کے لئے بااعتماد شراکت دار کا کردار ہوتا ہے اور نئی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے میں بھی اس کا اہم حصہ ہوتا ہے۔ ٹیمینوس اور این ڈی سی نے بینکوں کو مختصر مدت میں یہ مقصد حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔ چیئرمین این ڈی سی بہرام احمد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سالانہ فورم جدت پسندی کے لئے ہمیشہ آگے رہا ہے اور ہمارے شراکت دار ٹیمینوس اور چار بڑے عالمی فن ٹیکس کے ساتھ یہ فورم جدت پسندی کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک اور مثال اور دنیا بھر کے لوگوں کو پاکستان میں بینکاری کے مستقبل میں کردار ادا کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ اپنے نظریات کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس موقع پر ماہرین نے کور رینوویشن، کھلی بینکاری سے نئے کاروباری ماڈلز کے فروغ، مصنوعی انٹیلی جنس ایپلی کیشنز بشمول چیٹ بوٹس اور روبو ۔ ایڈوائزر اور ڈیجیٹل انگیجمنٹ سمیت ڈیجیٹل انوویشنز کے اہم موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ مقررین اور پینلسٹ نے فن ٹیکس کے ساتھ نئے کاروباری ماڈلز اور ٹیکنالوجیز سے استفادہ کے لئے بینکوں کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے ریگولیٹر کے کردار پر بھی بات کی۔ ان مقررین اور پینلسٹ میں مختلف پاکستانی اور بین الاقوامی بینکوں میں پچھلے 20 سال کے عرصہ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر فرائض انجام دینے والے عاطف باجوہ بھی شامل تھے جنہوں نے کلیدی خطاب کیا۔ ٹیمینوس مشرق وسطیٰ و افریقہ کے منیجنگ ڈائریکٹر جین پال مرگیائی نے کہا کہ آٹھویں سالانہ فورم کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹیمینوس اور این ڈی سی نے پچھلے برسوں میں پاکستانی بینکوں اور مالیاتی اداروں کے لئے بہتر انداز میں کام کیا ہے۔ یہ سالانہ فورم ہمارے پاکستانی بینکوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ رابطے کا ایک مثالی موقع ہے جو ہم پر ڈیجیٹل منتقلی کی حکمت عملی کے ساتھ اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ دنیا بھر سے 13 ٹیمینوس ماہرین نے ہماری جدید ترین مصنوعات اور جدت پسندی کے نظریات 150 سے زائد پیشہ ورانہ بنکاری کے ماہرین کو پیش کرنے کے لئے دنیا بھر سے کراچی کا سفر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بااعتماد کاروبار کے ساتھ پاکستانی بینکاری مارکیٹ کو نئے حل اور تعاون پیش کرنے کے لئے مارکیٹ میں اپنا حصہ بڑھانے اور اسے آگے منتقل کرنے کے لئے اقدامات کے خواہاں ہیں۔