منظور وسان اور ضیاء لنجار کا خیرپور ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس

منظور وسان اور ضیاء لنجار کا خیرپور ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر منظور حسین وسان اور صوبائی وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار نے خیرپور بائی پاس کے قریب گاؤں کنبھیر کے پاس روڈ حادثہ میں ہلاکتوں پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے.انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کے ورثاء کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں, صوبائی وزراء نے خیرپور کے تمام عہدیدران کو امدادی کارروائی میں حصہ لینے کی ہدایت بہی جاری کیں اور کہا کہ تمام سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ آخر