یوم تاسیس کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے ،سعید غنی

یوم تاسیس کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے ،سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اجلاس قائم مقام صدر راجہ عبدالرزاق بلوچ کی زیر صدارت پیپلز سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکریٹری کراچی ڈویژن ایم پی اے سعید غنی، سیکریٹری اطلاعات وڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سیدہ شہلا رضا، مرزا مقبول، سردار خان، ذوالفقار قائم خانی، آصف خان، شکیل چوہدری، خالد لطیف، نوید بھٹی، لطیف آرائیں، ضلعی عہدیداران جاویدشیخ، اقبال ساند، خلیل ہوت، ایم پی اے غلام مرتضی بلوچ، دل محمد ، کرم اللہ وقاصی، لالا عبدالرحیم، چوہدری اصغر آرائیں، جانی میمن، شہزاد مجید، میر عباس تالپور، وقاص شوکت،آصف خان، ایم این اے شاہدہ رحمانی، قاضی بشیر ایڈوکیٹ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سعید غنی نے کہا کہ 5 دسمبر کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہونے والے یوم تاسیس کے پروگرام میں کراچی ڈویژن تنظیمی طور پر بھرپور انداز میں شرکت کریگے ۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی 30نومبر کو اپنے 50سال مکمل کرنے جارہی ہے جس پر کراچی بھر میں عہدیداران و کارکنان یوم تاسیس گولڈن جوبلی کے کیک کاٹیں گے اور کارکنان اپنے گھروں میں پارٹی پرچم اور پاکستان کا پرچم سربلند کرینگے اور پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن عنقریب شہر کراچی میں سیمینار اور جلسہ کا جلد اعلان کریگی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 50سال مکمل ہونے پر مرکزی جلسہ کا پروگرام اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں منعقد کیا گیا ہے۔ جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کرینگے اور جس میں پاکستان سمیت کراچی کے عہدیداران بھرپور تعداد میں شرکت کر کے اپنی پارٹی اور قیادت سے تجدید عہد وفا کرینگے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...