ڈینئل پرل کیس، سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت ملتوی

ڈینئل پرل کیس، سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے امریکی صحافی ڈینئل پرل کے اغوا اور قتل کے مقدمے میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ دو رکنی بینچ کے روبرو امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے اغوا اور قتل کیس میں سزاں کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ ملزمان کے وکلا کی عدم حاضری پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ ڈینیئل پرل قتل کیس میں مجرم احمد عمر شیخ اور دیگر نے سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھیں ہیں۔ ڈینیئل پرل کو 2002 میں کراچی سے اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے احمد عمر شیخ کو سزائے موت سنائی تھی۔ عدالت نے فہد نسیم ، شیخ عادل اور سلمان ثاقب کو عمر قید کی سزا کا حکم دیا تھا۔

مزید : کراچی صفحہ آخر