دینی قوتوں کا اتحاد ملک وملت کی ضرورت ہے،مولانا راشد محمو د سومرو

دینی قوتوں کا اتحاد ملک وملت کی ضرورت ہے،مولانا راشد محمو د سومرو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمو سومرو نے کہا ہے کہ دینی قوتوں کا اتحاد ملک وملت کی ضرورت بن چکاہے مذہبی قوتوں کے انتشار سے اسلام اور ملک دشمن مغربی استعمار کو فائدہ ہوگاسیکولر قوتوں کے زوال کا وقت آن پہنچاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے الجمعیت سیکرٹریٹ کراچی میں تمام اضلاع کے مشترکہ اجلاس، کیماڑی میں ختم نبوت ﷺ اور شہیداسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پرختم نبوت مبلغ قاضی احسان احمد صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان ، مولاناتاج محمد ناہیوں ،حاجی عبدلمالک ٹالپر،ڈاکٹرنصیر الدین سواتی ،سیدعمران شاہ ،مولانا عمرصاد ق،مولانااحسان اللہ ٹکروی،مفتی عبدالحق عثمانی،قاضی فخرالحسن ،مولانامحمد غیاث،مولانا عبدالرشید نعمانی بابرقمر عالم،مولانا حماد اللہ شاہ ،اکبر شاہ ہاشمی ،مولانا شیریں محمد ،مفتی عبداللہ بلوچ ،قاری محمد شعیب ودیگر نے بھی خطاب کیا،مولانا راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام وادی مہران میں مظلوم ومحکوم طبقے کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے صوبائی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور بے پناہ کرپشن نے سندھ میں جمود کی کیفیت پیدا کردی ہے عام آدمی حکومتی کارکردگی سے مکمل مایوس ہوچکا ہے،جے یو آئی سندھ کے چپے چپے پر عوام کی داد رسی کیلئے پہنچ رہی ہے، تھر کے ریگستانوں سے لے کراچی کے ساحل تک عوام کا بے لوث اعتماد ہمیں حاصل ہے ،سندھ کے لوگ اسلام سے والہانہ عقیدت ومحبت رکھتے ہیں انہیں نیک اور صالح قیادت کی ضرورت ہے، سندھ میں ناامیدی اور بحرانی کیفیت کا خاتمہ کرنے کیلئے مؤثر عوامی رابطہ کا آغاز کرچکے ہیں ،انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے انتخابی اصلاحات قانون میں ختم نبوت سے متعلق شقوں 7/Bاور 7/C کی بحالی جمعیت علماء اسلام کے مرتب سفارشات کے ذریعہ ہوئی ہیں جو پوری امت مسلمہ کی فتح ہے جے یوآئی ختم نبوت قانون پر کسی قوت کوچور دروازے سے وار کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔انہوں نے کہاکہ 26نومبر کو لاڑکانہ میونسپل اسٹیڈیم میں تاریخی نوعیت کی شہید اسلام کانفرنس منعقد ہوگی ،کانفرنس میں 10لاکھ سے زائد عوام شریک ہوکر شہید رہنماء سینٹر علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو شہید کو خراج عقیدت کیساتھ سندھ میں جمعیت علماء اسلام کی قوت کا بھر پور مظاہرہ ہوگا ، کانفرنس سے ثابت ہوجائے گا کہ جمعیت علماء اسلام سندھ کے عوام کے دلوں میں رہتی ہے اور وہ اپنے حقو ق کے حصول کیلئے وڈیروں اور جاگیرداروں کیخلاف میدان میں نکل کر بھر پور مقابلہ کریں گے ۔دریں اثناء شہیداسلام کانفرنس کی بھرپور کوریج کے لئے کراچی سکھرجے یو آئی سندھ کے وفد کی مولانا راشد سومرو کی قیادت میں میڈیا ہاؤسز کے دورے،جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے اعلی سطحی وفد کی صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا راشدمحمود سومرو کی قیادت میں میڈیا ہاؤسز کا دورہ، وفد نے جیو نیوز، دنیا نیوز، سماء ٹی وی، ڈان نیوز، کے ٹی این نیوز کے کراچی کے ہیڈ آفسز کا دورہ کیا اور آفیشلز کو 26 نومبر کو منعقدہ عظیم الشان شہید اسلام کانفرنس لاڑکانہ میں شرکت کے دعوت نامے دیئے اور بطور میڈیا ہاؤس مناسب کوریج کی درخواست کی وفد میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا تاج محمد ناہیوں، مولانا عبدالکریم عابد، بابر قمر عالم،مولاناسید حماداللہ شاہ اور سمیع سواتی بھی شامل تھے۔دوسری جانب سکھر حیدرآباد اور لاڑکانہ ڈویژن سے شائع ہونے والے اخبارات کے ایڈیٹرز اور سینئر صحافیوں کو بھی صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو کی جانب سے جے یو آئی کے وفود نے مولانا صالح انڈھڑ مولانا تاج محمدناہیون مولانا حمیداللہ سیال کی قیادت میں پریس کلبز اور دفاتر جاکر شہیداسلام کانفرنس لاڑکانہ میں شرکت کے دعوت نامے دیئے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر