باداموں والی چائے اور بادام کے پتوں سے بنا قہوہ ، چستی اورتندرستی کا لاجواب نسخہ

باداموں والی چائے اور بادام کے پتوں سے بنا قہوہ ، چستی اورتندرستی کا لاجواب ...
باداموں والی چائے اور بادام کے پتوں سے بنا قہوہ ، چستی اورتندرستی کا لاجواب نسخہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(طبی رپورٹر) زیادہ تر لوگ باداموں کو کسی نہ کسی صورت کھاتے ہی رہتے ہیں،کوئی بھونے ہوئے بادام،کوئی چاکلیٹ بادام کھانا پسند کرتا ہے اور کوئی صرف اکیلے بادام ہی کھالیتا ہے،یہ کسی بھی صورت میں کھایا جائے انتہائی مفید غذا اور دوا ہے۔ باداموں پر ہونے والی تحقیقات کے مطابق جن لوگوں کو قبض ،آنتوں کی خشکی ،مزاج میں بادی اور سردی کا احساس ہوتا ہے انہیں باداموں والی چائے پینی چاہئے۔طب میں تو صبح ناشتے میں بادام اور دیسی کشمش چائے کے ساتھ ایسے لوگوں کو پینے کی ہدایت کی جاتی ہے جنہیں بلڈ پریشر مستقل رہتا ہو،طبعی مزاج سرد و خشک ہو۔اس ناشتہ سے ان کے معدے کا فعل چند ہفتوں میں درست ہوجاتا ہے۔

جرنل آف امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق روزانہ تقریباً 42 گرام بادام کھانے سے دل کی بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔جبکہ روزانہ بادام کھانے والے دل کی مختلف بیماریوں سے بچ سکتے ہیں ۔یہی کمال باداموں والی چائے کا بھی ہے۔

بھرپورناشتہ کی بجائے ”کافی “ پینے والوں کے لئے بُری خبر ،خالی پیٹ کافی پیناگھاٹے کا سودا ہے

باداموں والی چائے دنیا بھر میں ذوق شوق سے پی جاتی ہے لیکن اس کے ساتھ باداموں کے درخت کے پتوں سے تیار کردہ قہوہ بھی بیش قدر سمجھا جاتا ہے ۔بادام کے پتوں سے بنی چائے دماغی تھکن اور آنتوں کی سستی و خشکی والے لوگوں کے انتہائی مفید ہے ۔ تائیوان کے لوگ اس قہوہ کے شوقین ہیں۔جگر کی بیماریوں کے لئے وہ اس قہوہ کو بطور ہربل میڈیسن بھی استعمال کرتے ہیں۔

ساوتھ اور سنٹرل امریکہ میں بادام کے پتوں کا قہوہ پیٹ درد میں شیر خوار بچوں کوپلانے کا رواج ہے، بھارت پاکستان میں اس قہوہ کو پٹھوں اور جوڑوں کے درد کے لئے استعمال کرایا جاتا ہے۔ماہرین کاکہنا ہے کہ یہ قہوہ مضرکولیسٹرول میں اضافہ نہیں ہونے دیتا اور دل کے پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے۔یہ قہوہ پیٹ کے گرد بڑھنے والی اضافی چربی کو بھی زائل کردیتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -