ریحام خان نے ایسا لباس زیب تن کر لیاجو عمران خان کے سامنے بھی کبھی نہ پہنا ہو گا ،دیکھ کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

ریحام خان نے ایسا لباس زیب تن کر لیاجو عمران خان کے سامنے بھی کبھی نہ پہنا ہو ...
ریحام خان نے ایسا لباس زیب تن کر لیاجو عمران خان کے سامنے بھی کبھی نہ پہنا ہو گا ،دیکھ کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے برقع پہن کر سب کو حیران کردیا ۔تفصیل کے مطابق عام طور پر شلوار قمیض میں نظر آنے والی ریحام خان نے برقع پہن کر تصویر شیئر کی تو سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا ۔
ریحام خان مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر کافی ایکٹو ہیں اور اپنے جذبات سمیت سیاسی صورتحال پر تجزیہ بھی شیئر کرتی رہتی ہیں جس پر ان کے مداح رد عمل کا بھی اظہار کرتے ہیں۔اس بار انہوں نے بوسکی سے بنا سفید رنگ کا برقع پہنے ہوئے تصویر شیئر کی تو سوشل میڈ یا صارفین کی حیرت کی انتہا نہ رہی ۔تصویر کے ساتھ پیغام دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ آخر کار بوسکی سے بنا ہوا آف وائٹ رنگ کا برقع ڈھونڈ ہی لیا ،میں کب سے اس طرح کے برقعے کی تلاش میں تھی جیسا میری دادی کے پاس ہوا کرتا تھا ۔

ریحام خان کی یہ تصویر دیکھ کر سوشل میڈ یا صارفین نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ان کو سراہا اور بعض نے تنقید کا نشانہ بھی بنا یا ۔
مزید خبریں :خانہ کعبہ میں ہاتھ نہ چومنے پر خلیفہ ناراض ہواتو اللہ کے بندے نے ایسا جواب دیاکہ اسکے مزاج ٹھکانے آگئے

مزید :

ڈیلی بائیٹس -