”گڈبائے“ ممتاز خان یوسفزئی کے اعزاز میں الوداعی تقریب

”گڈبائے“ ممتاز خان یوسفزئی کے اعزاز میں الوداعی تقریب
”گڈبائے“ ممتاز خان یوسفزئی کے اعزاز میں الوداعی تقریب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی (طاہر منیر طاہر) امارات میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کے دمیان ایک ممتاز شخصیت ممتاز خان یوسفزئی اپنی مدت ملازمت پوری کرکے پاکستان چلے گئے۔ ممتاز خان یوسفزئی ہر طبقہ فکر کے پاکستانیوں میں مقبول اور ممتاز تھے۔ وہ جتنا عرصہ بھی امارات میں رہے انہوں نے عوامی فلاح و بہبود اور پاکستانی کمیونٹی کی بھلائی کے لئے بہت سے کام کئے۔ ممتاز خان یوسفزئی ایک محب وطن اور متحرک پاکستانی تھے اور امارات میں ہونے والی تقریبات کی جان تھے۔

انہوں نے یہاں جتنا عرصہ بھی گزارا باعزت طریقے سے گزارا اور ملک و قوم کی بہترین کے لئے کام کرتے رہے۔ امارات میں مقیم پاکستانیوں میں وہ واقعی منفرد اور ممتاز شخصیت کے حامل تھے۔ ممتاز خان یوسفزئی عرصہ ملازمت و بزنس مکمل کرکے جب پاکستان گئے تو ان کے اعزاز میں پاک خیبر ونگ نے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور ان کے دوستوں نے شرکت کی۔

تقریب میں شیر اکبر آفریدی۔ حمید اللہ خٹک، محمد شریف خان، عظیم خان،محمد شریف آفریدی، شاہد خان، عبداللہ خان، عبدالہادی خان، گل خان، زاہد علی، شاہ سوار خان، ہمایوں بنگش، عبدالباری، گل خان، مقبول خان، احمد جمال، گل علی، نظار خان، زمرد بونیری، ہارون رشید،علی زبان، عرفان اللہ خان، محمد سعید خان، حاجی میر حسن، محمد اسلام اور تیمور آفریدی کے علاوہ متعدد لوگوں نے شرکت کی۔

ممتاز خان یوسفزئی کی امارات میں ان کی خدمات کے اعزاز کے طور پر پاک خیبر ونگ کے صدر حاجی خیال زمان اورکزئی اور چیئرمین محمد ایوب آفریدی کیط رف سے پھولوں کے گلدستے اور اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی جبکہ عقاب پاکستان آفتاب چودھری نے ممتاز خان یوسفزئی کو ان کی بھرپور سوش لائف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گولڈ میڈل پہنایا۔

اس موقع پر تمام شرکائے تقریب نے ممتاز خان یوسفزئی کے لئے پرخلوص نیک تمناﺅں کا اظہار کیا جبکہ ممتاز خان یوسفزئی نے اپنے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ امارات میں مقیم دوستوں کا پیار کبھی نہیں بھولیں گے۔

مزید : عرب دنیا