فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے جواب جمع نہ کرانے پر فنانس سیکرٹری تحریک انصاف کو نوٹس جاری کر دیا،سماعت12 دسمبرتک ملتوی

فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے جواب جمع نہ کرانے پر فنانس سیکرٹری تحریک ...
فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے جواب جمع نہ کرانے پر فنانس سیکرٹری تحریک انصاف کو نوٹس جاری کر دیا،سماعت12 دسمبرتک ملتوی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں فنانس سیکرٹری تحریک انصاف کو نوٹس جاری کردیا،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی،ممبرپنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں4رکنی کمیشن نے سماعت کی،درخواست گزار اکبر ایس بابر کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے وکیل انورمنصور کی جگہ جونیئر وکیل پیش ہوئے۔

دوران سماعت الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ پارٹی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف نے جواب جمع نہیں کرایا؟۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت 5 دسمبر کو ہو گی،ہائیکورٹ میں سماعت کے بعد جواب جمع کرا دیا جائے گا۔

اس پر ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے استفسار کیا کہ ایسا کیس سپریم کورٹ میں بھی ہے وہ کب تک ملتوی ہوا؟۔

وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ تحریک انصاف کیس میں تاخیرکررہی ہے،سپریم کورٹ میں فیصلہ محفوظ کرلیاگیاہے،لیکن وہ کیس اس سے مختلف ہے۔

الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 12دسمبرتک ملتوی کرتے ہوئے فنانس سیکرٹری تحریک انصاف کونوٹس جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں:۔وزیر اعظم کی چینی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات ،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

مزید : قومی