ن لیگ نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے،آج واضح ہو جائیگا اکثریت ن لیگ اور اتحادیوں کی ہی ہے،ترجمان پنجاب حکومت

ن لیگ نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے،آج واضح ہو جائیگا اکثریت ن لیگ اور ...
ن لیگ نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے،آج واضح ہو جائیگا اکثریت ن لیگ اور اتحادیوں کی ہی ہے،ترجمان پنجاب حکومت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے اورپوری جماعت نواز شریف کی قیادت میں مضبوطی سے کھڑی ہے،نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ تھوڑی بہت ناراضی رکھنے والے اراکین بھی آج پارلیمنٹ میں ہوں گے اورن لیگ کے آج تمام اراکین ایوان میں موجودہوں گے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ مشرف نے آئین میں ترمیم کی کہ عدالت سے سزا یافتہ لوگ پارٹی کے سربراہ نہیں ہوسکتے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور چودھری نثار کے درمیان کئی سال پرانی رفاقت ہے، چودھری نثار،ریاض پیرزادہ نواز شریف کےساتھ ہوں گے، ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ آج دوبارہ واضح ہوجائے گا اکثریت ن لیگ اور اتحادیوں کی ہی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کی بے حرمتی کا معاملہ، خیبر پختونخوا اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

مزید : لاہور