”آرمی چیف بننے کے بعد جنرل باجوہ نے جو کام کیا تھا وزیر اعظم بھی یہ ہی کریں ،شائد دھرنے والوںکو یہ ادا پسند آجائے“سینئر صحافی عمر چیمہ نے دھرنا ختم کرانے کے لیے ایسا مشورہ دے دیا کہ خود آرمی چیف کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

”آرمی چیف بننے کے بعد جنرل باجوہ نے جو کام کیا تھا وزیر اعظم بھی یہ ہی کریں ...
 ”آرمی چیف بننے کے بعد جنرل باجوہ نے جو کام کیا تھا وزیر اعظم بھی یہ ہی کریں ،شائد دھرنے والوںکو یہ ادا پسند آجائے“سینئر صحافی عمر چیمہ نے دھرنا ختم کرانے کے لیے ایسا مشورہ دے دیا کہ خود آرمی چیف کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت کی جانب سے بار بار ڈیڈ لائن دئیے جانے اور عدالتی فیصلوں کے باوجود بھی تحریک لبیک کی جانب سے فیض آباد میں دھرنا جاری ہے اور کئی مذہبی شخصیات کی جانب سے منانے کی کوشش کے بعد بھی علامہ خادم حسین رضوی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہو رہے ۔اسلام آباد کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید خراب ہو رہی ہے ،میڈ یا رپورٹس کے مطابق لوگوں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔اسے حالات میں سینئر صحافی عمر چیمہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف بننے کے بعد جنرل باجوہ نے محفل میلاد کا انعقاد کیا تھا ،وزیراعظم اور کابینہ بھی اس طرح کی محافل کا اہتمام کر کے راسخ العقیدہ مسلمان ہونے کا ثبوت دیں شائد دھرنے والوں کو یہ ادا پسند آجائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی حکم پر وزارت عظمیٰ کی کرسی خالی کرانا آسان ہے فیض آباد خالی کرانا مشکل ہے ۔
مزید خبریں :ریحام خان نے ایسا لباس زیب تن کر لیاجو عمران خان کے سامنے بھی کبھی نہ پہنا ہو گا ،دیکھ کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

مزید :

اسلام آباد -