خورشید شاہ کا فیض آباد دھرنا ختم کرانے کیلئے حکومت کو عسکری قیادت سے رابطے کا مشورہ

خورشید شاہ کا فیض آباد دھرنا ختم کرانے کیلئے حکومت کو عسکری قیادت سے رابطے کا ...
خورشید شاہ کا فیض آباد دھرنا ختم کرانے کیلئے حکومت کو عسکری قیادت سے رابطے کا مشورہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے فیض آباد دھرنا ختم کرانے کیلئے حکومت کو عسکری قیادت سے رابطے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اسلام آباد میں دھرنے کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار نواز شریف ہیں۔ انہوں نے حکومت کو دھرنا ختم کرانے کیلئے عسکری قیادت سے رابطے کی تجویز دے دی اور کہا کہ فوج کو بلانا اور ان سے بات کرنا حکومت کا آئینی اختیار ہے۔

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نا اہل شخص پر پارٹی چلنے کے بہتر نتائج نہیں آسکتے حکمران برے ہو سکتے ہیں لیکن پارلیمنٹ بری نہیں ہے، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور کرانے کی پوری کوشش کریں گے حکومت نے ٹال مٹول سے کام کیا تو دوسرے آپشن موجود ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں