فیض آباد دھرنا،جسٹس شوکت عزیز نے ہائیکورٹ بار کو اہم ٹاسک سونپ دیا

فیض آباد دھرنا،جسٹس شوکت عزیز نے ہائیکورٹ بار کو اہم ٹاسک سونپ دیا
فیض آباد دھرنا،جسٹس شوکت عزیز نے ہائیکورٹ بار کو اہم ٹاسک سونپ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیزنے دھرنے کے معاملہ پر ہائیکورٹ بارکی کابینہ کوطلب کرلیا،جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سیکرٹری ہائیکورٹ باراوردیگرعہدیدارسے کہا کہ آپ کواہم ٹاسک دیناہے کہ ہائیکورٹ باردھرنے والوں کوعدالتی فیصلے سے آگاہ کرے،شایدآپ کی کوشش سے ملک افراتفری سے بچ سکے۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ عاشقان مصطفیﷺعالی مرتبت لوگ ہیں، راجہ ظفرالحق کمیٹی رپورٹ طلب کررکھی ہے،ختم نبوت سے متعلق وہ کچھ کررہے ہیں جوشایدان کوپتہ نہیں۔
سیکرٹری بار نے کہا کہ ہم جوحالات دیکھ رہے ہیں اس میں صورتحال کچھ اورہے۔

مزید پڑھیں:۔ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کی بے حرمتی کا معاملہ، خیبر پختونخوا اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

مزید :

اسلام آباد -