رائے حسن نواز تحریک انصاف مغربی پنجاب کی صدارت سے مستعفی

رائے حسن نواز تحریک انصاف مغربی پنجاب کی صدارت سے مستعفی
رائے حسن نواز تحریک انصاف مغربی پنجاب کی صدارت سے مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز نے پی ٹی آئی کی مغربی پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد الیکشن کمشن نے رائے حسن نواز کا پارٹی عہدے سے استعفی جمع کروانے پر معاملہ نمٹا دیا۔یادر ہے کہ الیکشن ٹربیونل ملتان نے اثاثے چھپانے کے جرم میں رائے حسن نواز کو نااہل قراردیا تھا لیکن بعدازاں تحریک انصاف نے انہیں مغربی پنجاب میں پارٹی کا صدر مقرر کردیا تھا۔ 

پی ٹی آئی رہنما رائے حسن نواز کو مغربی پنجاب کے صدر بنانے کا معاملے پر الیکشن کمشن میں ممبر پنجاب الطاف قریشی کی سربراہی میں چار رکنی کمشن نے درخواست پر سماعت کی ، رائے حسن نواز کے وکیل نے استعفیٰ کی کاپی الیکشن کمشن میں جمع کروا دی جبکہ درخواست گزار حاجی ایوب اور محمد جہانگیر کے وکیل الیکشن کمشن میں پیش ہوئے درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہمیں اس استعفی کے بعد اب کوئی اعتراض نہیں۔ الیکشن کمشن نے رائے حسن نواز کا پارٹی عہدے سے استعفیٰ جمع کروانے پر معاملہ نمٹا دیا۔

مزید :

اسلام آباد -