سیاسی کارکن ہوں ،خواب نہیں دیکھتا،پیپلزپارٹی کیخلاف سیاسی اتحاد کا وہی حال ہو گاجو ماضی میں ہوا،سعید غنی

سیاسی کارکن ہوں ،خواب نہیں دیکھتا،پیپلزپارٹی کیخلاف سیاسی اتحاد کا وہی حال ...
سیاسی کارکن ہوں ،خواب نہیں دیکھتا،پیپلزپارٹی کیخلاف سیاسی اتحاد کا وہی حال ہو گاجو ماضی میں ہوا،سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کیخلاف سیاسی اتحاد کا وہی حال ہو گاجو ماضی میں ہوا،جی ڈی اے کے سارے لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں،سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ حالیہ ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی جیتی ہے ،ایم کیو ایم کا ٹھپے مارنے کا نظام اس وقت چوک ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ماضی میں بھی سہارے تلاش کرتی تھی ،پہلے ایم کیو ایم نتائج تبدیل ،لوگوں کو مارتے تھے، اب ایسا نہیں ہوگا،پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک ایم کیوایم سے زیادہ ہے، ایم کیوایم کا ٹھپے لگا کر ووٹ لینے والا نظام اب خراب ہوگیاہے،انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکن ہوں خواب نہیں دیکھتا، الیکشن سے پہلے ایم کیو ایم اور پی ایس پی ایک ہوں گے ۔

مزید پڑھیں:.خورشید شاہ کا فیض آباد دھرنا ختم کرانے کیلئے حکومت کو عسکری قیادت سے رابطے کا مشورہ

مزید :

کراچی -