بھارتی وزیر کی کھیت میں پیشاب کرتے ویڈیو وائرل ہوگئی، عوام کی تنقید

بھارتی وزیر کی کھیت میں پیشاب کرتے ویڈیو وائرل ہوگئی، عوام کی تنقید
بھارتی وزیر کی کھیت میں پیشاب کرتے ویڈیو وائرل ہوگئی، عوام کی تنقید

نئی دہلی (ویب ڈیسک)ورلڈ ٹائلٹ ڈے کے موقع پر بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر کی سڑک کنارے پیشاب کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد انہیں  تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حالانکہ حکومت کی جانب سے لوگوں کو کھلے عام رفع حاجب کرنے کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے ۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیر پانی رام شندے نے سڑک کنارے ایک کھیت میں ایسے وقت پیشاب کیا جب حکومت نے لوگوں کو ٹوائلٹس استعمال کرنے کی ترغیب کیلئے مہم چلائی ہوئی ہے۔ جونیئر وزیر برائے پانی رام شندے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ان کو مہاراشٹر کے کھیتوں میں پیشاب کرتے ہوئے دکھایا ہے۔ حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی ٹوائلٹس مہم ناکام ہوچکی ہے جبکہ دنیا بھر میں اقوام متحدہ کی طرف سے 19 نومبر کو ورلڈ ٹائلٹ ڈے منایا جاتا ہے ۔ 

شندے نے اپنے کیے کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ’ میں ایک ماہ سے مسلسل جلیوکاتا شوار سکیم کی نگرانی کیلئے سفر کرر ہاہوں، گرمی اور دھول مٹی نے مجھے بیمار کردیا ہے ، مجھے بخار تھا اور دوران سفر ہی جب مجھے ٹائلٹ نہ ملا تو میں کھلے عام رفع حاجت پر مجبور ہوگیا‘‘۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...