ایم کیو ایم میں شمولیت کے سوال پر ڈاکٹر عاصم حسین خاموش ہو گئے

ایم کیو ایم میں شمولیت کے سوال پر ڈاکٹر عاصم حسین خاموش ہو گئے
ایم کیو ایم میں شمولیت کے سوال پر ڈاکٹر عاصم حسین خاموش ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے جب وزارت داخلہ ای سی ایل سے نام نکالے گی تو علاج کے لیے بیرون ملک جاﺅں گا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق صحافی نے عاصم حسین سے سوال کیا کہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ آپ ایم کیو ایم میں جا رہے ہیں ؟اس سوال پر پہلے وہ خاموش رہے پھر انہوں نے کہا کہ میں نے تو پیپلز پارٹی نہیں چھوڑی ۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے تاحال خط کا جواب نہیں دیا ،جب نام ای سی ایل سے نکلے گا تو علاج کی غرض سے بیرون ملک جاﺅں گا ۔

مزید :

کراچی -