17 سال بعد بھارت کی جھولی میں مس ورلڈ کا تاج ڈالنے والی ”منوشی چھلر“ کون ہیں اور کیا کر رہی ہیں؟ ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ دنیا کے تمام مرد ہی حیران پریشان رہ جائیں گے

17 سال بعد بھارت کی جھولی میں مس ورلڈ کا تاج ڈالنے والی ”منوشی چھلر“ کون ہیں ...
17 سال بعد بھارت کی جھولی میں مس ورلڈ کا تاج ڈالنے والی ”منوشی چھلر“ کون ہیں اور کیا کر رہی ہیں؟ ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ دنیا کے تمام مرد ہی حیران پریشان رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ ہفتے چین میں ہونے والا مس ورلڈ 2017ءکا تاج بھارت کی ”منوشی چھلر“ نے اپنے سر پر سجایا تو پوری دنیا حیران رہ گئے کہ آخر یہ لڑکی کون ہے کیونکہ اس سے پہلے انہیں کوئی بھی نہیں جانتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ خورشید شاہ کا فیض آباد دھرنا ختم کرانے کیلئے حکومت کو عسکری قیادت سے رابطے کا مشورہ 
منوشی چھلر کون ہے اور کیا کرتی ہیں؟ اس سے متعلق بھی بہت کم لوگوں کو معلومات ہیں تاہم اب تفصیلات سامنے آ گئی ہیں اور انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر سونی پت سے تعلق رکھنے والی منوشی چھلر 14 مئی 1997 میں پیدا ہوئیں اور اس وقت میڈیکل کی طالبہ ہیں۔ وہ میڈیسن اینڈ سرجری میں بیچلرکر رہی ہیں جبکہ مستقبل میں ’کارڈیک سرجن‘ بننے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ منوشی چھلر 1997ءمیں پیدا ہوئیں تو اس کے صرف تین سال بعد یعنی 2000ءمیں پریانکا چوپڑا نے مس ورلڈ کا تاج اپنے سر پر سجایا تھا، اس وقت تو منوشی چھلر کے گھر والوں نے خوابوں میں بھی نہ سوچا ہو گا کہ ان کی بیٹی بھی ایک دن یہ تاج اپنے سر پر سجائے گی۔ منوشی چھلر نے ابتدائی تعلیم مشنری سکول سے حاصل کی اور میڈیکل کی تعلیم کا آغاز اپنے ہی شہر سونی پت کے ”گورنمنٹ بھگت پھول سنگھ میڈیکل کالج“ سے کیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ریحام خان نے ایسا لباس زیب تن کر لیاجو عمران خان کے سامنے بھی کبھی نہ پہنا ہو گا ،دیکھ کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی 
منوشی چھلر کی صورت ہی خوبصورت نہیں بلکہ ان کی سیرت بھی بہت ’اعلیٰ‘ ہے اور وہ مستقبل میں ایک این جی او قائم کرکے بھارت کے دیہی علاقوں میں ہسپتال بنانے کا ارادہ رکھنے رکھتی ہیں۔

مزید :

تفریح -